Senator Rehman Malik exposes corruption by Sharif Brothers

Senator Rehman Malik’s press conference on Sharif Brothers and corruption/Money laundering.
935395_594076790602850_409447384_n
JQ11
JQ10
JQ9
JQ8
JQ7
JQ6
JQ5
jQ4
jQ3

[youtube id=”CyhN5rjGmy8″]

LAHORE: Pakistan Peoples Party (PPP) leader, Rehman Malik on Monday exposed modus operandi of corruption how Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif’s family multipled their wealth. Mr. Malik also presented evidence of money laundering against the Sharif brothers and told that the money earned through it was transferred to Saudi Arabia.
While addressing a press conference here today, Senator Rehman Malik told the media that he is presenting his complaints and evidence before the Supreme Court and Election Commission of Pakistan.
He also claimed to quit his political career if failed to prove the allegations.
Mr. Malik said the Sharif brothers transferred the cash outside Pakistan and was deposited in an account titled as ‘Qazi’. In 1998, the amount was transferred to Hudaibiya accounts.
The PPP leader further said that more names will be revealed in money laundering case and complained that immediate actions had been initiated against PPP. He told a crowded press conference that Ishaq Dar has already admitted that Shahbaz Sharif asked to convert dollars into local currency.

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران نے کروڑوں ڈالروں کی منی لانڈرنگ کی اورانہیں جھوٹوں کا آئی جی کہنے والوں میں ہمت ہے تو عدالت جائیں اور اگروہ سچ ثابت نہ کرسکے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب کوئی حقیقت عوام کو بتانا چاہتی ہے،تو اس کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے، اس کے خلاف حکم امتناعی لے لیا جاتا ہے اور پیپلز پارٹی کے خلاف فوراً کارروائیاں ہوتی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ٹیپس کی بات کی تو الیکشن کمیشن کے پاس سے حکم امتناعی لے آئے، وہ شریف برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کے جو ثبوت پیش کررہے ہیں، اگروہ سچ ثابت نہ کرسکے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ شریف برادران کہتے ہیں کہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اپنی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شریف خاندان نے 15 سال قبل کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جس کے لئے انہوں نے اسحاق ڈاراوران کے خاندان کے دیگر افراد کو استعمال کیا۔ شریف خاندان نے ان کے ناموں پر پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولے اور جہاں ان کی مرضی کے بغیر پاکستانی کرنسی کو امریکی ڈالر میں تبدیل کیا اور انہیں بیرون ملک بھجوائے۔ اس بارے میں اسحاق ڈار کے اپنے ہاتھ سے لکھے بیان حلفی، موسیٰ غنی کے حلف نامے میں تفصیل سے ذکر ہے اور یہ تمام بیانات بین الاقوامی طور پر تصدیق شدہ ہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ شریف خاندان نے ناصرف کروڑوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی بلکہ ان تمام افراد کے ساتھ دھوکا بھی کیا، ان کے جعلی دستخط کے ذریعے رقم کی لین دین کی گئی اسی وجہ سے سعودی شہری موسیٰ غنی کو ایک سال جیل میں گزارنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ان کی املاک برطانوی عدالت نے سیل کی تھی جسے انہوں نے رقم کی ادائیگی کے بعد دوبارہ حاصل کی تھی۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کو سزا دلوانے کےلئے ملک قیوم اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کے آڈیو ٹیپس منظر عام پر آنے کے باوجود سیف الرحمان اور شریف برادران سمیت 5 افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بہت اچھے کام کئے ہیں لیکن شاید یہ وہ کیس نہیں جس میں ان کی نیک نامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنی پیٹیشن مافیا کے ذریعے وڈیو اور آڈیو ٹیپس پر حکم امتناعی کے ماہر ہیں لیکن وہ دستاویزات اور ان کی زبان بندی پر حکم امتناعی نہیں لاسکتے، شہباز شریف انہیں جھوٹوں کا آئی جی کہتے ہیں تو اب انہیں جھوٹا ثابت کرکے دکھائیں۔ وہ کسی بھی عدالت میں انہیں گھسیٹے وہ کسی بھی وکیل کے بغیر وضاحت کریں گے۔ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شریف برادران کے خلاف اسی طرح ٹرائل ہو جس طرح بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لکھ کر دینے کے لئے تیار ہیں کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی ہی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بنائے گی۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء اور سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے شریف برادران کے خلاف ا ربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے دستاویزی ثبوت گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کر دئیے ،از خود نوٹس لینے کے لئے سپریم کورٹ کو خط بھی تحریر کر دیا ہے ،ٹیپس اور دستاویزی ثبوت اگر غلط ہیں تو شریف برادران میرے خلاف عدالت میں چلے جائیں ،جب پیپلزپارٹی کوئی حقائق منظر عام پر لانا چاہتی ہے تو پیپلزپارٹی کا گلا کیوں گھونٹ دیا جاتا ہے ۔اس امر کا اظہار رحمان ملک نے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء منیر احمد خان ،سیدعمر شریف بخاری بھی موجود تھے۔رحمن ملک نے مزیدکہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے لئے اپنے ہی رشتہ دار اسحاق دار ان کی اہلیہ کے بھتیجے موسیٰ غنی ،ایک مشرق وسطیٰ کی خاتون اور ایک پاکستانی نژاد برطانوی قاضی مسعود فیملی کو دھوکا دہی سے استعمال کیا گیا ان کے ذریعے اربوں ڈالر پہلے ملک سے باہر بھیجے گئے پھر وہی رقم پرقرضے کی صورت میں واپس لی گئی ۔انہوں نے کہاکہ میرے الزامات اگر غلط ثابت ہو جائیں تو میں ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ پہلا ثبوت اسحاق ڈار کا وہ بیان حلفی ہے جو انہوں نے اپنی تحریر میں25اپریل 2000 عدالت میں پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں پڑے ہوئے ان کے اپنے ہی پیسوں سے سوئڑزرلینڈ میں ایک پراپرٹی خریدی گئی جو بعدازاں عدالت نے منجمد کر دی تو شریف فیملی نے اس پراپرٹی کو 32.5ملین ڈالر جمع کر ا کر بحال کرایا تھا ۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان حلفی کہا کہ انہوں نے یہ ساری منی لانڈرنگ نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پر کی ہے ، لندن میں رہائش پزیر ایک قاضی مسعود فیملی جن کے ہاں اسحاق دار دوران تعلیم رہائش پزیر تھے اسحاق ڈار اس فیملی کو پاکستان لاکر شہباز شریف کو ملایا مگر بعد میں ان کی اسحاق ڈار سے زیادہ میاں نواز شریف سے دوستی ہو گئی،ایک ملاقات میں میاں نواز شریف نے قاضی مسعود فیملی کے افراد کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں لی لیں اور ان سے بغیر پوچھے ان کے نام پر مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے گئے جن میں 9ملین ڈالر جمع کرائے گئے جس پز قاضی مسعود نے میاں نواز شریف کو خط لکھا کہ آپ نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے قاضی مسعود نے ایک بیان حلفی بھی عدالت کو بجھوایا کہ ان کا ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اسحاق ڈار نے انہیں دھوکہ دیا ہے ۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ایک خاتون صدیقہ سید محمودہ محسن کا بھی جعلی فارن اکاؤنٹ کھولا جس میں 8 ملین ڈالر سے زائد رقم جمع کرائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران ’’چور نالے چتر ‘‘وہ خود چوری کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں حالانکہ ان کے اپنے قریبی رشتہ دار اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ شریف برادران نے منی لانڈرنگ کی ہے اس مد میں چار بے نامی فارن اکاؤنٹس کھلوائے جنہیں وہ خود چلاتے رہے ہیں جس میں رکھی گئی تما م رقوم شریف فیملی کی تھیں۔رحمان ملک نے کہاکہ ان فارن اکاؤنٹس میں رکھا گیا پیسہ پاکستانی بینکوں سے لئے گئے تھے یہ تما م جعلی اکاؤنٹس بڑے اہتمام سے چل رہے تھے ۔انہو ں نے کہاکہ موسیٰ غنی جو اسحاق ڈار کی اہلیہ کا بھتیجا ہے کو نام پر ایک ٹرسٹ سعودی عرب میں بنایا گیا جس میں شریف برادران نے اپنے ہی پیسے اس میں جمع کرائے اور دوسرے ہی دن وہاں سے نکلوا لئے جس پر سعودی حکومت نے موسیٰ گیلانی کو پکڑ لیا کہ ایک ہی دن میں یہ پیسے ٹر انسفر کیو نکرہو گئے جس جرم میں انہیں ایک سال جیل بھگتنا پڑی اور موسیٰ غنی آج بھی شریف برادران کو بر بھلا کہتا ہے کہ اسے بغیر بتائے پہلے پیسے بھیجے گئے پھر خود ہی نکلو دئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ہمیشہ مجھے جھوٹا کہتے ہیں مگروہ مجھے گالی دینے کی بجائے اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے عدالت میں لے جائے یا میرے خلاف سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کروادیں اور میں عدالت میں ثابت کروں گا میں جو کہہ رہا ہوں سچ کہہ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اب میں شریف برادران کا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہو اگر ضرورت پڑی تو میں اسے عالمی عدالت میں بھی لے کر جاوں گا کیو نکہ یہ منیلانڈرنگ کا کیس ہے اور منی لانڈرنگ کرنا پوری دنیا میں جر م ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو دس سال تک عدالتوں میں رولنے والوں کو جب یہ پتہ چلا کہ میں اب مزید ان کے خلاف ٹیپیں لانے والا ہوں تو انہوں نے الیکشن کمیشن سے جاکر حکم امتناعی حاصل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ موسیٰ غنی جو سعودی عرب میں ہر وقت ان کے ساتھ رہتا تھا ان سے بھی دھوکہ کیا گیا۔انہوں نے کہا اسحاق ڈار نے اپنے بیان خلفی میں یہ بھی کہا ہے کہ ان کے ساتھی نعیم محمود کے ذریعے شریف برادران نے متعدد بینکوں میں اسی طرح کے جعلی مزید فارن اکاونٹ کھلوائے تھے ۔ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان اکا ونٹس میں سے انہوں نے خود کوئی رقم نہیں نکلوائی بلکہ شریف برادران ہی نکلواتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قاضی مسعود فیملی کے بعض ازاں الفیصل بینک میں بھی جعلی اکاونٹ کھلو اکر شریف برادران نے مزید منی لانڈرنگ کی ۔انہو ں نے کہاکہ میری یہ دس سال کی انویسٹی گیشن ہے جس کا ایک بھی فقرہ غلط نہیں ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف کو قوم سے معافی مانگ کر اب سیاست سے کنارہ کشی کر لینی چاہئے کیونکہ یہ جو نعرے لگاتے ہیں کام بالکل اس کے الٹ کرتے ہیں مجھے ان کے بندے اب دھمکیاں بھی دے رہے ہیں میں یہاں ہی رہوں گا کسی اور ملک میں نہیں جاؤں گا میں نے ابھی شریف برادوان کو مزید بے نقاب کرنا ہے میرے بہت سے دستاویزی ثبوت ابھی مزید بیرون ملک سے آرہے ہیں ، انہوں نے یونس حبیب سے پرائیویٹ طریقوں سے جو پیسے لئے ہیں وہ بھی بتاوءں گا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جتنے پیسے باہر گئے جتنی منی لانڈرنگ ہوئی سپریم کورٹ اس طرح ٹرائل کرے جس طرح ہمارا ٹرائل ہو اتھااس کے لئے میں نے ایک لیٹر رجٹرار سپریم کورٹ کو لکھ دیا کہ اس کا ازخود نوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی طرح ہر ایک کو ریلیف ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سٹے شریف ہیں یہ پانچ سال تک سٹے آرڈر پر رہے اور ابھی تک سٹے پر ہیں میں تو ان کا شاگرد بننا چاہتا ہوں تاکہ مجھے بھی پتہ چلے کہ یہ سٹے لیتے کیسے ہیں ہو سکتا ہے کل کو میری زبان بندی کا بھی سٹے لے لیں مگر ان دستاویزات پر سٹے نہیں لیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی کتابوں میں بھی شریف فیملی کا ذکر ہے یہ بڑے منی لانڈرر ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہی حکومت ہی بنے گی ۔ میری الیکشن کمیشن کر یہ شکائت ہے کہ جب پیپلزپارٹی کوئی حقائق منظر عام پر لانا چاہتی ہے تو پیپلزپارٹی کا گلا کیوں گھونٹ دیا جاتا ہے اور جب ہم ایک ایسی کیسٹ سامنے لاتے ہیں جس میں پتہ چلتا ہے کو اس وقت کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ اور ججوں پر دھونس جما کر اپنی مرضی کے فیصلے لیتے رہے ہیں جو آئین کی خلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جج اور سیف الرحمان متعلق کیسٹ پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگا دی ہے اس کے باقی حصوں میں ابھی بہت زیادہ مواد باقی تھا ورنہ میں نے اس حوالے سے اس موقع پر ایک ویڈیو دکھانی تھی تاہم اسے میں اب روک رہا ہوں جس میں یہ بھی دکھانا تھا کو میاں نواز شریف کیا کہتے ہیں اور اس وقت کے چیف جسٹس کیا کہتے ہیں ۔

JQ1
JQ2
JQ
Khara Sach With Mubashir Lucman – 6th May 2013 – اصل مگرمچھ کون …
Rehman Malik Former Interior Minister in an exclusive interview with Mubashir Lucman in fresh episode of Khara Sach With Luqman on Ary News.

Comments

comments

Latest Comments
  1. Shahid Usmani
    -
  2. Shahid Usmani
    -
  3. Javaid Bashir
    -
  4. Mufti Zandeeq
    -
  5. Air Max 95 DYN FW Women
    -
  6. Nike Free Run 3.0
    -
  7. Nike Air Max 2010
    -
  8. Nike Air Max 1 Homme
    -
  9. Burberry Mænd Coat
    -
  10. Burberry Polo
    -
  11. Nike Free 5.0 Mens
    -
  12. Kobe Bryant Shoes
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.