امجد صابری شہید کا قتل اور قاتلوں کے ہمدردوں کی پریشانی – پیجا مستری

13512160_10154274176284561_2967848457150690690_n

تکفیری دیوبندیوں اور دیوبندی ملحدوں کی پریشانی ملاحظہ ھو کہ قاتلوں کا نام نہ لینے سے بچنے کیلیے کیسے کیسے جتن کرنے پڑتے ہیں ، تکفیری دیوبندی کی پریشانی یہ کہ اسے یہ بھی بتانا ھوتا ھے کہ مقتول واجب القتل تھا اور یہ بھی چھپانا ہوتا ھے کہ اسی وجوب پر طالبان نے مقتول کو مارا ، دیوبندی ملحد کی ہریشانی یہ ھوتی ھے کہ کہیں مقتول کے قتل سے یہ ثابت نہ ھوجاے کے صرف قاتل برا ھے چنانچہ وہ پہلے یہ ثابت کرتا ھے کہ مقتول کا خدا وھی اور قاتل کا بھی وھی ، اور پھر قاتل کے خدا کی نسبت مقتول کے خدا سے نفرت کا زیادہ اظہار بھی کرنا ضروری ھے

اگر اپ یہ نہیں بتاییں گے مرنے والا اپنے اپ کو عاشق رسول کہتا تھا اور الحاد کی کتاب میں وہ اتنا ھی واجب القتل تھا جتنا مودودی کے قران میں تو لوگ اپ کے الحاد پر شک نہ کر نے لگ جائیں۔

پھر دونوں اطراف فلسفہ خیرالماکرین پر عمل کرتے ھوے تھوڑا بہت سازشی نظریہ بھی ملائیں گی.ایک طرف نصرت جاوید کو فکر ھے کہ وہ اس موقعہ کے ذریعے قوالی کے بارے میں لوگوں کے علم میں اضافہ کرے تو دوسری طرف اوریا مقبول جان کی کوشش ھے کے لوگوں کو بتاے کےقوالی گانے سے کتنے دشمن بنتے ھیں اور کراچی کے حالات تو ویسے ھی خراب ھیں

سوشل میڈیا پر دیوبند کے صفحے والے چیخ رھے ھیں کے ایم کیو ایم نے مارا تو ٹویٹر پر دیوبندی ملحد چیخ رھے ھیں کے عاشق رسول کو عاشق رسولوں نے مار ٍٍڈالاایک ملحد کہتا ھے کہ اچھا ھے رمضان میں مرنے والے سب مر جاییں سب جنت میں جاییں تو دیوبندی کہتا ھے شرک کا انجام تو یہی ھوتا ھے گانے والے کی موت پر افسوس اور ٹیچر کے قتل کا ذکر ھی نھیں

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.