کوئٹہ : میجر علی جواد بہشت زینیب کا حصہ بن گئے

13407216_10208231408117414_3312152295272107447_n

 

میجر علی جواد چنگیزی پاک افغان بارڈر پر افغان آرمی کی شیلنگ میں زخمی ہونے کے بعد آج سی ایم ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوے شہید ہوگیے – میجر جواد چنگیزی کا تعلق بلوچستان کے شہر کویٹہ سے ہے – جی وہی شہر جہاں میجر جواد چنگیزی شہید کے قبیلے بلکہ پوری شناخت بتانا زیادہ مناسب ہوگا – جی میجر جواد کے شیعہ ہزارہ قبیلے کے لئے قبرستان بن چکا ہے – جہاں آے دن تکفیری دیوبندی کالعدم ملک دشمن تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کبھی ٹارگٹ کلنگ اور کبھی خود کش حملوں میں شیعہ ہزارہ قبیلے کے سینکڑوں افراد کو قتل کر چکے ہیں –
میجر جواد شیعہ ہزارہ کے قبیلے کے پہلے شہید نہیں ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی سینکڑوں شیعہ ہزارہ جواں پاک آرمی میں ملک کی حفاظت کرتے ہوے شہید ہو چکے ہیں – نسل کشی کا سامنے کرنے والے شیعہ ہزارہ قبیلے کی اپنے ملک سے محبت اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ وہ ملک کر اندر بھی ملک دشمنوں کے نشانے پر ہیں اور ملک کی سرحدوں پر بھی ملک کی حفاظت کے لئے قربان ہو رہے ہیں –

پاک فوج کے بہادر سپاہی اور ہزارہ برادری کے باوفاسپوت میجر علی جواد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں علامہ جمعہ اسدی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں صوبائی وزیرعلیٰ ثناء اللہ زہری اور کورکمانڈربلوچستان سمیت مختلف سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک افغان بارڈر طور خم میں میجر علی جواد فائرنگ سے زخمی ہوئے اور زخموں کی تب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ گنج شہداء, بہشت زینب (ہزارہ قبرستان) آہو اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر سیاسی و عسکری رہنماوں نے میجر شہید علی جواد کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور وطن عزیز کی سلامیت کیلئے ہزارہ برادری کی خدمت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

13394053_10209432354583282_2763075753839247687_n 13413661_10209432355543306_8353675619123999984_n 13417555_10209432352943241_5468589501869038830_n

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.