چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کے اصل مقاصد

13015277_10154107216134561_2839780710736942692_n

آج کل میڈیا میں چھوٹو گینگ کا بہت چرچا ہیں – یہ چھوٹو گینگ کیا ہے اور یہ کیسے وجود میں آیا اس پر غور کرنے  کی ضرورت ہے – چهوٹوگینگ کا تعلق سنده ، بلوچستان اور سرائیکی بیلٹ کے چند زمینداروں ، سرداروں اور وڈیروں کے ساته ہے اور کسی حد تک مرکزی پنجاب کے کچھ سیاست دان بھی اسکی سرپرستی کرتے رہے ہیں – چهوٹوگینگ کے حوالے آپریشن بارے دو نکات پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ یہ آپریشن پولیس نے تنہا اس لیے شروع کیا تها کہ سنده میں صولت مرزا یا عزیر بلوچ والی صورت حال سے بچا جائے ، دوسرا مقصد یہ تھا کہ پنجاب پولیس کی اہلیت کو بڑهاچڑهاکر دکهانے کی کوشش تهی تاکہ فوج و رینجرز کی پنجاب میں کاروائی کو روکا جاسکے

یہ بات پہلے بھی ثابت ہو چکی کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ سے نبٹنے کی استعداد کار نہیں رکھتی – کچے کے علاقے میں ناقص اسلحہ کے ساتھ چھوٹو گینگ پر قابو پانا نا ممکن تھا – اس آپریشن کی سرکردگی شروع سے ہی فوج کو کرنی چاہیے تھی – اگر ایسا ہو جاتا تو درجنوں پولیس اہلکار شہید اور یرغمال نا بناے جاتے – اس بات کی تحقیقات بہت ضروری ہیں کہ اس آپریشن کی ناقص حکمت عملی کا ذمہ دار کون ہے

ہم چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج کی سرکردگی میں کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چھوٹو گینگ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.