لاہور پولیس مقابلے میں کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک، گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث تھے

10420084_812311855536078_8000306313753990375_n

رپورٹ – بی بی سی و روزنامہ جنگ – ⁠ سی آئی اے پولیس نے لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں رات گئے پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے – لاہور سے صحافی این اے خان کے مطابق تین شناخت شدہ مشتبہ دہشت گردوں میں سے دو کا تعلق خیبر پختونخواہ اور ایک کا پنجاب سے بتایا جاتا ہے جن کے بارے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث تھے۔

پولیس مقابلہ رائے ونڈ روڈ پر واقع ایل ڈی اے ایونیو میں ہوا جہاں پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں نے کرائے پر گھر حاصل کررکھا تھا، جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس کی چھاپہ مار پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔‘

دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں پانچ مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم کوئی پولیس اہل کار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے ملزموں کے قبضے سے گلشن اقبال پارک اور باغ جناح کے نقشے اسلحہ، بارود، ٹائم ڈیوائسز، اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزموں نے رائے ونڈ روڈ پر واقع ایل ڈی اے ایونیو میں کرائے پر گھر حاصل کررکھا تھا جہاں مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ہلاک کئے گئے تین دہشت گردوں کی شناخت بھی کردی گئی ہے جن میں پنجاب کے علاقے شرق پور کا ناصر اقبال دیوبندی، پشاور کا خان وحید دیوبندی اور ایبٹ آباد کا جنید ظہور دیوبندی شامل ہیں، جبکہ دیگر دو کی شناخت ابھی باقی ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی و طالبان کے دہشت گردوں کو جماعت اسلامی اور دیگر دیوبندی تنظیموں و مدارس کی حمایت حاصل ہے – جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا سیل کی زیر نگرانی ملزم شمس الدین امجد، اسد واصف، افضال و دیگر تکفیری خوارج کو مشعل فیس بک پیج جبکہ رعایت الله فاروقی انکشاف ویب سائٹ پر تکفیری خوارج کے سہولت کار اور برین واشنگ کا رول ادا کر رہے ہیں

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.