شیخ نمر کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر کا بیان اور اس کی من چاہی تشریح – از محض آس اور قیاس

150624144041_ayatullah_640x360_bbc_nocredit

 

ایک پوسٹ مسلسل نظر سے گزر رہی ہے کہ ایران نے سعودی عرب کو شیخ نمر کے قتل پہ “بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی” کا بیان دیا ہے۔

یہ پوسٹ “وحدتِ/رہبری” مزاج رکھنے والے افراد بڑی شد و مد سے لگا رہے ہیں۔ اس قسم کی پوسٹ سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ بس اب کسی لمحہ بھی ایران سعودیہ پہ جمہ آور ہوا ہی ہوا۔

لیکن جب میں، خامنہ ای کا بیان پڑھتا ہوں تو اس میں تو انہوں نے سعودیہ کو شیخ نمر کے بہیمانہ قتل پہ عذابِ الٰہی سے ڈرایا ہے نہ کہ ایران سے۔

پھر میں نے سی این این لگایا کہ دیکھیں یہاں کیا فساد برپا ہے۔ سی این این پہ کئے جانے والے تمام انٹرویورز کا “متفقہ فیصلہ” تھا کہ اب ایران اور سعودیہ بس باہم دست و گریباں ہونے کو ہیں۔

جب میں “رہبر” کے بیان کو دیکھوں تو وہ تو عزابِ الٰہی سے دھمکا رہے ہیں، لیکن ہمارے وحدتی/رہبری اور انٹرنیشنل میڈیا یہ بتا رہے ہیں کہ ایران تو مکمل تیار بیٹھا ہے کہ سعودی عرب سے “قیمت” وصول لے۔

یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کہیں یہ ایک تیر سے دو شکار کی کہانی تو نہیں کہ جہاں، آلِ سعود اور ایران کو آپس میں لڑا کر دونوں سے ایک ہی وقت میں چھٹکارا حاصل کر لیا جائے؟؟؟

آپ تمام افراد سے عقل و فہم سے کام لینے کی اپیل ہے۔

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.