شہریار خان نے اصل بات چھپائی ہے: نجم سیٹھی کا الزام

sethy

150322133835_najam_sethi_shaharyar_khan_pcb_624x351_afp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو اعلیٰ ترین عہدیداروں شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان ’اختلافات‘ سامنے آئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں شہریار خان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کے حالیہ دورۂ بھارت کے موقع پر شیو سینا کے حملے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی کوئی خبرگیری کی تھی۔

شہریار خان نےگذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شیو سینا کے حملے کے بعد وہ تمام وقت بی سی سی آئی کی طرف سے فون کا انتظار ہی کرتے رہے، لیکن کسی نے خبرگیری تک نہیں کی اور نہ ہی فون کر کے اس واقعے پر معذرت کرنے کی بھی زحمت گوارا کی گئی جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب وہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔

نجم سیٹھی نے دنیا ٹی وی پر کامران خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ شہریارخان نے اصل بات چھپائی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شیو سینا کے حملے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے شہریار خان کو فون نہیں کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ششانک

منوہر اپنا تمام تر رابطہ اپنی بیگم کے ذریعے کر رہے تھے۔

http://www.bbc.com/urdu/sport/2015/10/151023_pcb_shaheryar_sethi_relations_zz

ششانک منوہر اور شہریار خان کی بیگمات ایک ہی کمرے میں تھیں اور ششانک منوہر سارے پیغامات اپنی بیگم کے ذریعے پہنچا رہے تھے اور ہم لوگ ہر مرحلے پر آگاہ تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اس طرح سامنے آئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل شہریار خان نے پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بیان دیا تھا جس پر نجم سیٹھی نے سخت ناراضی ظاہر کی تھی اور شہریار خان کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی پڑگئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے نجم سیٹھی کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کے حالیہ دورۂ بھارت میں بی سی سی آئی کے صدر دفتر پر شیو سینا کے حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے ان سے رابطہ دونوں کی بیگمات کے ذریعے کیا تھا۔

شہریارخان نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے اپنی اس بات کو دوہرایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جب انھیں بات چیت کی منسوخی کے بارے میں بتایا تو اس کے بعد سے بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور اس واقعے پر معذرت تک کی زحمت گوارا نہیں کی۔

http://www.bbc.com/urdu/sport/2015/10/151024_shaheryar_khan_rejected_sethi_claim_hk

نجم سیٹھی اس سے قبل بھی کبھی اپنے ذاتی مفادات کے لئے بیگ تھری جیسے کرکٹ پر بھارتی اجارہ داری جیسے منصوبوں کی حمایت کر چکے ہیں جس کے بدلے ان کو ائی سی سی کا صدر بںنے کے لئے بھارتی حمایت کا یقین دلایا گیا تھا – اس کے علاوہ اپنے چیرمین شپ کے زمانے میں نجم سیٹھی جیو چینل جس سے وہ وابستہ ہیں اس کو بھی غیر قانونی طریقوں سے کرکٹ کے نشریاتی حقوق دلوا چکے ہیں – نجم سیٹھی پنجاب میں انتخابات میں بھی دھاندلی میں ملوث تھے جس کے بدلے نواز شریف نجم سیٹھی اور ان کے ادارے کو مسلسل نوازے جا رہے ہیں – انتخابات اور پی سی بی کا بیڑا غرق کرنے کے بعد اب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑ چکے ہیں

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.