داعش کے دہشتگرد پاکستان کو عراق یا شام نہ سمجھیں، کالعدم تنظیموں کےتکفیری خوارج کو جہنم واصل کردینگے – ثروت اعجاز قادری، پاکستان سنی تحریک

1

کراچی: ٢٧ نومبر – سربراہ پاکستان سنی تحریک، محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کے حقوق کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے، اہلسنت کا استحصال کرنے والوں کو اپنے شعور سے نشان عبرت بنا دیں گے،مزارات سے متصل مساجدوں میں انتہا پسند دیوبندی اور وہابی اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا امام و خطیب بنایا گیا جو مزارات اولیاء کے منکر ہیں، محکمہ اوقاف اپنا قبلہ درست کرلے اہلسنت کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے، سنی صوفی اور بریلوی اس ملک کا سواد اعظم ہیں اور سعودی حمایت یافتہ دیوبندی تکفیری و وہابی اقلیتی گروہ کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دیوبندی اور وہابی مسلک سے تعلق رکھنے والی کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا اور آج یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، کراچی میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیمسپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) کا ہاتھ سامنے آیا ہے، عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے محب وطن قوتوں کو آگے آنا ہوگا، ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے، اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ اہلسنت کا نظریہ ہے، بھولے بھالے عوام اہلسنت کا نام استعمال کرنے والے تکفیری دیوبندی خوارج کے دھوکے میں نہ آئیں، اہلسنت کے تشخص پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد پر امن اہلسنت کا نام استعمال کرکے شیلٹر حاصل کرنا چاہتے ہیں حکومت ایکشن لے، دین اسلام کے حقیقی پرچار کے لئے کفر کی ہر طاقت سے ٹکرا جائیں گے، مزارات اولیاء امن و سلامتی محبت بھائی چارگی کے محور ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں انبیائے کرام، صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے مزارات پر حملے کرنے والے یہود و نصاریٰ کے پیروکار ہیں، ان کا دین اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر شریعت کو بدنام کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینگے، داعش کے دہشتگرد پاکستان کو عراق یا شام نہ سمجھیں، اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر باطل قوت کو جہنم واصل کردینگے، سیاست عبادت اور عوام کے مسائل حل کرنے کا نام ہے، بدقسمتی سے سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاست کو ذاتیات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کیلئے سیاست کو ملک وقو م کو چیلنجز سے نمٹنے ترقی یافتہ بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا، مذہبی فرقہ واریت ملکی سلامتی کیلئے زہر قاتل ہے، انتہا پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

2

Comments

comments

Latest Comments
  1. ALi azam
    -
  2. Furqan
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.