انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال خدمت خلق فاؤنڈیشن

حضرت محمّد صلی الله علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے .”سب سے بڑی عبادت “انسانیت کی خدمت ہے”۔حقیقت میں انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے.مخلوق خدا کی خدمت کرنا اور ان کی مشکل وقت میں مدد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔خدمت کے جذبوں سے سرشار الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں نے 1978میں خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی۔جسے جنوری 1998 میں خدمت خلق  فاؤنڈیشن میں تبدیل کردیاگیا۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن متحدہ قومی موومنٹ کا ایک فلاحی ادارہ ہے۔خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک منظم ،فعال اورمؤثر سماجی تنظیم ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن کسی تعصب یا رنگ اور نسل کے امتیاز کے بغیر انسانیت کی خدمت کر رہی ہے. اس کی خدمات کا  دائرہ صرف کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس  کی خدمات کا دائرہ ملک بھرمیں پھیلا ہوا ہے۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں ایمبولینس سروس، اسپتال ،ڈسپنسریاں اور بلڈ بینک شامل ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت موبائل ڈسپنسریاں اور فیلڈ ہسپتال بھی  قائم کیے جاتے ہیں.جس میں غریب اور متوسط طبقے  کا مفت طبی علاج  کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت مختلف علاقوں میں سرد خانے بھی تعمیر  کیےگئے ہیں.جہاں میت کو رکھنے کے ساتھ ساتھ  ان کےغسل اورکفن دفن کا اہتمام بھی کیا گیا ہےاوراس کےعلاوہ میت لے جانے کے لیئےمیت گاڑیاں دستیاب ہوتی ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کی ویکسینیشن کے مختلف جگہ  کیمپ بھی لگاتی ہے

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سماجی اور فلاحی سرگرمیاں

 

خدمت خلق فاؤنڈیشن وہ سماجی تنظیم نہیں ہے جس کی خدمات  ایمبولینس سروس اور میت گاڑیوں تک محدود ہو بلکہ یہ خدمت کے کئی شعبوں میں سرگرم عمل ہے.خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سماجی اور فلاحی سرگرمیاں درج ذیل ہیں۔

 

غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی ماہانہ مالی امداد

غریب اور یتیم لڑکیوں کو شادی کے لئے جہیز کی فراہمی

رمضان کے مہینے میں مستحقین میں سالانہ امداد کی  تقسیم

غریبوں کا مفت طبی علاج

ایمبولینس اور تابوت سروس

موبائل ڈسپنسریاں اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے غریبوں کا مفت علاج 

محرم الحرام کے مہینےمیں طبی امداد کے کیمپوں کا قیام 

غریب اسیروں کے لئے مفت قانونی امداد

بیروزگاروں میں پھل اور سبزیوں سے بھرے ٹھیلوں کی تقسیم

قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلے کے دوران بھرپورامدادی سرگرمیاں

 

سالانہ امدادی پروگرام

 

 

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال رمضان میں سالانہ امدادی پروگرام كا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ضرورت مند لوگوں، معذوروں، بیواؤں اور یتیموں کے درمیان کروڑ روپوں کا امدادی سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔

مستحقین میں کروڑوں روپے کی امدادی اشیاء تقسیم کی جاتی ہیں.سلائی مشینیں، اشیائے خوردونوش، سائیکلیں ، پنکھے،کمبل، وہیل چئیر، کپڑے، پھل اور سبزیوں کے ساتھ بھرے ہوئےٹھیلے اور یہاں تک کہ نقد رقم بھی مستحق غریب، بیواؤں اور یتیموں کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تاریخی امدادی کاروائیاں 

صدر بم دھماکوں کے متاثرین کی امداد

تاریخی مفت بازار

کراچی میں مختلف واقعات میں متاثرین کی امداد

بلیک فرائیڈے سانحہ حیدرآباد فائرنگ  کے متاثرین کی امداد

پھلیلی نہر سانحہ کے متاثرین  کی امداد

کشمیر زلزلے کے متاثرین کی امداد

سندھ میں بدترین سیلاب کے متاثرین کی امداد

 

کشمیر زلزلے کے متاثرین کی امداد

 

کشمیر زلزلے کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن نے انسانیت کی خدمت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوۓ زلزلہ متاثرین کی بھرپور امداد کی.

 خدمت خلق فاؤنڈیشن نے تمام متاثرہ علاقوں کے اندر متعدد طبی کیمپ قائم کیئے.

خدمت خلق فاؤنڈیشن  نے متاثرہ خاندانوں کو خوراک ،گرم کپڑے فراہم کیئے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو علاج معالجہ کی سہولت اور ان کو دوائیں بھی فراہم کیں۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن  نے آزاد کشمیر اور صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں امدادی کیمپ اور فیلڈ ہسپتال قائم کئیے۔ایم کیو ایم کے کارکنان ان جگہوں تک بھی پہنچے جہاں کوئی نہیں پہنچا تھا. اور دن رات ایک کرکے وہاں امدادی کاروائیاں کیں.خدمت خلق فاؤنڈیشن  نے زلزلہ متاثرین کو شیلٹر ہاؤسز بھی تعمیر کر کے دیے۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن نے اربوں روپوں کی امداد کی جس میں شیلٹر ہاؤسز، خیمے، کمبل، ادویات اور دیگر امدادی سامان شامل تھا۔

muz051221-1 

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تعمیر کردہ شیلٹر ہاؤسز

muz051221-8 

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد انور ایم کیو ایم کے کنور خالد یونس ، وسیم آفتاب اور عابد علی امنگ زلزلہ متاثرین میں مکانات اور امداد بانٹتے ھوۓ

 

سندھ میں بدترین سیلاب کے متاثرین کی امداد

 

خدمت خلق فاؤنڈیشن نے دو ہزار دس میں سندھ میں آنے والے بدترین سیلاب میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ھوۓ متاثرین کی بھرپور امداد کی اور  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں ٹرک مکمل امدادی سامان کے ساتھ  پہنچایا.امدادی سامان میں چاول، دالیں، مصالحے، چینی، خشک دودھ، گھی اور خوردنی تیل کے ساتھ ساتھ ادویات، کپڑے اور پینے کا پانی شامل تھا۔

 

Pic-Of-KKF-Relief-Camp 

 

نذیر حسین ہسپتال 

خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک ١٤ تعلیمی باغ کے نزدیک  نذیر حسین ہسپتال کیا ہے جہاں آئی سی یو،این آئی سی یو، وینٹیلیٹر,بلڈ بینک اور ڈالیسیز کی سہولیات موجود ہے.یہ  ہسپتال 70 سے زائد بستروں پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی نذیر حسین ہسپتال  قائم کیا گیا ہے۔

 

 

 

نذیرحسین یونیورسٹی

 

نذیرحسین یونیورسٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن اور سن اکیڈمی کے تعاون سے فیڈرل بی ایریا کراچی میں نذیر حسین یونیورسٹی کا  قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نذیرحسین یونیورسٹی میں جن  فیکلٹیز میں تعلیم دی جائے گی ان میں فن تعمیرات اورماحولیات ،انجینئرنگ ،بزنس ایڈمنڈسٹریشن کی فیکلٹیزشامل ہیں۔ جبکہ مستقبل میں یونیورسٹی میں مزید فیکلٹیز قائم کی جائیں گی۔ نذیر حسین یونیورسٹی چارٹر انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری فراہم کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں طلبہ کو داخلے میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیئے جاتے ہیں۔ اورمیرٹ کی بنیاد پر ہی اساتذہ کی ٹیم کا انتخاب کیا جاتاہے۔

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.