ایل یو بی پی کے بارے میں جناب علی ارقم کا ناروا پراپیگنڈہ – از عامر حسینی

db

میں جب بهی دیوبندی تکفیریوں کےساتھ دیوبندی مکتبہ فکر کے انتہائی اہم ترین مدارس کے انتہائی جید اور فاضل علماء کے  تعلقات اور سرپرستی کے بارے میں لکهتا ہوں تو میرے بہت سے کرم فرما جن میں خود کئی پختون قوم پرست دانشور اور پختون ترقی پسند بهی شامل ہیں وہ ناراض ہوجاتے ہیں اور کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) اور طالبان وغیرہ کے ساته لفظ دیوبندی لگانے پر سیخ پا ہوتے ہیں مجهے فرقہ پرستی کا طعنہ بهی سننے کو ملتا ہے

زرا اس تصویر کودیکھ لیں یہ مولانا عبدالرزاق سکندر کے ساته محمد احمد لدهیانوی کے ساته تصویر ہے اور وکی لیکس کی اس رپورٹ کو بهی پڑھ لیں جو دیوبندی مولویوں احمد لدهیانوی اور فضل الرحمان کو عرب ملکوں سے امداد ملنے کی تصدیق کرتی ہے

lib (1)

ابهی کچه دن ہوئے جب علی ارقم نے جوکہ پشتون ترقی پسند لکهاری ہیں ٹوئٹر پر ہونے والی ایک مباحثاتی نشست میں جس طرح سے عائشہ صدیقہ کو تعمیر پاکستان ویب سائٹ  کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کی اس کا مجهے کافی افسوس ہے اور علی ارقم نے یہ سب اس لئے کیاکہ ایل یو بی پی کی جانب سے باقاعدہ تحقیق کے ساته دو نکات تواتر سے پیش کئے گئے – ایک تو یہ کہ پاکستان میں بالخصوص اور برصغیر پاک وهند میں بالعموم جو مذهبی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور شیعہ، صوفی سنی، مسیحی ،احمدی، سیکولر لبرل پر جو حملے ہورہے ہیں ان میں ملوث افراد کا تعلق دیوبندی فرقے سے ہے اور دوسرا نکتہ یہ ہے کہ دیوبند تحریک کے اندر آغاز سے ہی ایسی لہریں موجود رہی ہیں جو اس مکتبہ فکر کے نام نہاد جہادیوں کو دیگر مسلمانوں اور معصوم غیر مسلم برادریوں کے خلاف لڑائی اور دہشت گردی پر کمربستہ رہی ہیں

پهر تعمیر پاکستان ویب سائٹ کی جانب سے دیوبندی دہشت گردتنظیموں کے ممبران اور لیڈر شپ کی کثیرالنسلی دیوبندی شناخت پر بهی اصرار کیا گیا اور اس کو استدلال و شواہد کے ساته پیش کیا جاتا رہا

تعمیر پاکستان کا یہ موقف بالکل جائز ہے کہ اے ایس ڈبلیو جے، ٹی ٹی پی سمیت جتنی بهی دہشت گرد جماعتیں ہیں وہ دیوبندی جماعتیں لیکن ہر دیوبندی دہشت گرد نہیں ہے مگر دیوبندی علماء اور سیاسی مذهبی جماعتیں دیوبندی دہشت گرد تنظیمیوں کے خلاف نہ تو کهل کر کوئی فتوی دیتے ہیں اور نہ ہی ان سے خود کو الگ کرتے ہیں

میں اس موقف کو بالکل ٹهیک خیال کرتا ہوں اور صاف صاف کہتا ہوں کہ علی ارقم نے ظلم عظیم کیا ہے جب اس نے ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور بعض اور لوگوں کو یہ کہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ ایل یو بی پی ہر دیوبندی کو دہشت گرد خیال کرتا ہے اور یہ سمجهتا ہے کہ وہ پاک فوج کے زریعے سے سب دیوبندیوں یا سب پشتونوں کو صفحہ ہستی سے مٹادے گا علی ارقم نے یہ ایک انتہائی ناروا اقدام کیا ہے جس پر مجهے انتہائی دکھ ہے

میں ڈاکٹر عائشہ صدیقہ سے کہتا ہوں کہ انہوں نے علی ارقم اور چند اور لوگوں کی گمراہ کن باتوں سے جو اندازے ایل یو بی پی کے بارے میں قائم کئے وہ درست نہ ہیں

میں بهی مذهبی دہشت گردی کو پختون، پنجابی، بلوچ یا کسی اور نسل یا قوم کے ساته خاص کرنے کا مخالف ہوں لیکن یہ درست ہے کہ پاکستان میں عصر حاضر کا تکفیری و خارجی فتنہ دیوبندی مکتبہ فکر کے مدارس سے اٹها ہے اور جو بهی اسے سنی شدت پسندی یا سنی دہشت گردی کہتا ہے یا اسے پنجابی یا پختون فنومنا بتلاتا ہے وہ یا تو سخت غلط فہمی کا شکار ہے یا شعوری طور پر علمی بدیانتی اور نسلی تعصب میں مبتلا ہے

3k

1

2

17

16

15

14

13291lie117

 

اب ذرا ایک سال قبل کی ٹویٹس کا بھی جائزہ لے لیں

c1

c2

Comments

comments

Latest Comments
  1. Khalid Jahan
    -
  2. Majumdar
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.