گوہر عابدی کی شہادت اور پولیس کا بھیانک کردار – از خرم زکی

Bnf7zcJCQAIRjjH

گوہر علی عابدی کی شہادت اور خورشید رضوی کے زخموں نے جہاں انجمن سپاہ صحابہ، اہلسنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کی درندگی اور بربریت کو ایک بار پھر آشکار کیا وہاں یہ بات بھی پھر سے عیاں کر دی کہ مقامی انتظامیہ و پولیس ان تکفیری دہشتگردوں کی بھرپور سرپرستی کر رہے ہیں اور شیعہ مسلمانوں کو کسی بھی قسم کا قانونی ع عملی تحفظ دینے سے گریزاں ہیں۔ مسجد و امام بارگاہ مصطفوی جو کہ نارتھ کراچی کے سیکٹر ۱۱ اے و ۱۱ بی کے سنگم پر واقع ہے عرصہ دراز سے انجمن سپاہ صحابہ کے نشانے پر تھی۔

پچھلے سال محرم میں کریکر حملہ اسی کا شاخسانہ تھا۔ جب دیوبندی دہشتگردوں نے مسجد پر حملہ کیا تو موقع پر موجود مسجد و قانون کے رکھوالوں نے ادھر ادھر چھپ کر اپنی جان بچانے پر توجہ دی۔ لیکن اس حملے سے یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ یہ قدرے پر امن علاقہ بھی ان بھیڑیوں کہ فرقہ وارانہ عزائم کی بھینٹ چڑھنے والا ہے۔ علاقہ میں رہائش پزیر شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر کافر کافر کی چاکنگ اور مذہبی لحاظ سے سرگرم عمل نوجوانوں کو انجمن سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کی جانب سے دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں۔

جن نوجوانوں کو پہ در پہ ایسی دھمکیاں مل رہی تھیں ان میں گوہر بھی شامل تھا۔ گوہر علاقے کی ہردل عزیز شخصیت تھا جو تعلیم و معلم کے با عزت پیشے سے وابستہ تھا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ انجمن سپاہ صحابہ کی علاقے میں نقل و حرکت میں اضافے کے ساتھ ساتھ علاقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کا رویہ مقامی شیعہ کمیونٹی کے ساتھ سردمہری کا شکار ہوتا چلا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ مسجد و امام بارگاہ مصطفوی سے پولیس گارڈ ہٹا لی گئی گویا تکفیری دہشتگردوں کو مسجد پر حملہ کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ گوہر کی رہائش مسجد کے ساتھ ہی بنے فلیٹس میں تھی اور وہ اپنے والدین کا اکیلا بیٹا تھا۔

مؤرخہ ۱۲ مئی کو مغرب سے کچھ پہلے تقریباّ پونے سات بجے موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے مسجد مصطفوی کے عین سامنے گوہر پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جو وہاں دیگر لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔ خورشید رضوی جب اس کو بچانے کے لیئے آگے بڑھا تو اس کو بھی گولیاں ماری گئیں۔ خورشید آغا خان اسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑرہا ہے۔ ایم کیو ایم جو کہ ان علاقوں کی نمائیندگی کا دعوی کرتی ہے محض نماز جنازہ کے وقت گوہر کے جسد خاکی پر اپنا حق جتانےکے لیئے نمودار ہوئی ورنہ سوائے جعفریہ ڈزآسٹر سیل (جے ڈی سی) اور اس کے راہنما ظفر عباس کے کوئی شیعہ تنظیم و راہنما دلاسے کے دو بول بولنے کے لیئے بھی موجود نہ تھا۔

علاقہ ڈی ایس پی الطاف سے جب مسجد مصطفوی پر پولیس گارڈز کی عدم موجودگی کی وجہ پوچھی گئی تو ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ ان نے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور محکمہ جاتی کاروئی کی یقین دہانی کروائی جس پر ابھی تک عمل در آمد نہ ہو سکا۔ ایم کیو ایم جو کہ لاشوں پر سیاست کی چیمپیئن ہے وہ بھی انجمن سپاہ صحابہ اورلشکر جھنگوی کے ان درندوں کے خلاف چپ سادھے بیٹھی ہے گویا ان دہشتگردوں کو ایم کیو ایم کی بھی خاموش تائید حاصل ہے ورنہ ایک ایسے علاقے میں جو ایم کیو ایم کا اسٹرونگ ہولڈ ہے وہیں سے کالعدم تکفیری خارجی دہشتگرد تنظیم انجمن سپاہ صحابہ کا مرکز آپریٹ ہونا کیا معنی رکھتا ہے ؟؟؟
آئیندہ سے اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ کسی بھی علاقہ میں ہونے والی شیعہ کلنگ (شیعہ مسلمانوں کا قتل عام) کے بعد اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور نا اہلی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ متعلقین اور ورثاء کو اس سے کم پر راضی نہیں ہونا چاہیئے۔

 

متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی مجرمانہ غفلت کا اعتراف جرم

Comments

comments

Latest Comments
  1. Syed Abbas Hasan Rizvi
    -
    • amir
      -
    • Sulman Zaidi
      -
      • Captain Clematis
        -
  2. rizvi bhai
    -
  3. Qasim Ali Naqvi
    -
    • Captain Clematis
      -
  4. louis vuitton outlet
    -
  5. louis vuitton outlet
    -
  6. cheap canada goose
    -
  7. canada goose outlet
    -
  8. cheap nfl jerseys
    -
  9. louis vuitton outlet
    -
  10. uggs outlet
    -
  11. louis vuitton outlet
    -
  12. canada goose
    -
  13. zxbyqtrexe
    -
  14. cheap louis vuitton
    -
  15. louis vuitton outlet
    -
  16. Cheap Ray Bans Wayfarer Fake
    -
  17. Ray Ban Discount Website
    -
  18. handbags wholesale no minimum
    -
  19. wow gold
    -
  20. Ray Ban Mirrored Aviator Sunglasses
    -
  21. Oakley Radar Range Baseball
    -
  22. Oakley Sunglass For Women
    -
  23. Oakley Sunglasses
    -
  24. fastest wow gold
    -
  25. advanced garcinia cambogia free trial
    -
  26. Mcm Wallet Uk
    -
  27. Oakley Sunglasses In Usa
    -
  28. Brain
    -
  29. safest wow gold
    -
  30. dental braces for adults
    -
  31. Jake
    -
  32. Yanira
    -
  33. Buffalo seo
    -
  34. Hildegard
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.