تکفیری دیوبندی دہشت گرد پاکستان میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں – زید حامد

17

دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے حال ہی میں دن ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک پروگرام میں مشرف غداری کیس ، طالبان مذاکرات ، دیوبندی تکفیری طالبان کی پاکستان مخالفت ، پاکستان کے خلاف سازشوں کے سلسلے کے بارے میں بات کرتے ہوے چند اہم نکات بیان کیے

زید حامد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ بازی صرف طالبان اور طالبان کے سرپرستوں کو خوش کرنے کی ایک کوشش ہے جس کے بارے میں فوج میں شدید بے چینی پیی جاتی ہے جس کی قیمت نواز شریف اور ان کی حکومت کو چکانی پڑ سکتی ہے

زید حامد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے پچھلے دور حکومت بھی فوج کو نیچا دکھانے کے لئے اور ذلیل کرنے کے لئے اقدامات کیے تھے جو فوج نے بار داشت نہیں کیے اور فوج اس بار بھی کوئی ایسی حرکت برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے – پرویز مشرف کو لال مسجد کے تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی سزا دی جا رہی ہے

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے زید حامد کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات طالبان کی طرف سے صرف وقت لینے کا حربہ ہے – یہ طالبان کی منصوبہ بندی ہے کہ ایک گروپ مذاکرات کی بات کرے گا اور دوسرا گروپ حملے کرتا رہے گا – طالبان کے سرے گروہ ہی پاکستان کے دشمن ہیں اور کوئی طالبان بے گناہ نہیں ہیں کیوں کہ طالبان میں شامل ہونے والے سب پاکستان اور پاکستانی عوام کے دشمن ہیں

زید حامد کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی بات صرف وقت حاصل کرنے اور سردیاں گزرنے کا بہانہ ہے جیسے ہی سردیاں ختم ہونگی طالبان کو افغانستان بھاگنے کا موقعہ مل جائے گا جو کہ اب فوج کے گھیراؤ میں ہونے کی وجہ سے مذاکرات کا بہانہ اپنا کر وقت گزاری کر رہے ہیں

زید حامد نے انکشاف کیا کہ شام میں تکفیری وہابیوں طرح پاکستان کے تکفیری دیوبندی بھی بھارت کی طرف سے مہیا کردہ کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے اس کا الزام پاکستان کی فوج پر لگانا چاہتے ہیں جیسے شام میں وہابی تکفیری دہشت گردوں نے شام کی فوج پر الزام لگا دیا تھا

بھارت میں دیوبندی علما کی جانب سے انتہا پسند نریندر مودی کی حمایت کرنے کے فتوے پر اظہار خیال کرتے ہوے زید حامد کا کہنا تھا کہ علما دیوبند ہمیشہ پاکستان کے مخالف رہیں ہیں اور اب مودی کی حمایت کر کے دیوبندی علما نے اپنی پاکستان دشمنی کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے – علما دیوبند کی مودی کی حمایت کرنے کے بعد تکفیری دیوبندی تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مزید حملے کرے گی اور اس فتوے کی وجہ سے پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا مزید خون بہے گا

پاکستان کے دیوبندی علما کی جانب سے خود کش حملوں کو حرام قرار دینے کے فتوے کے بارے میں زید حامد کا کہنا تھا کہ دیوبندی علما اس قسم کے فتوے مبہم انداز میں دیتے ہیں وہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور فوج پر حملوں کو حرام قرار کیوں نہیں دیتے اور یہ فتوے ہمیشہ نچلے لیول کے دیوبندی علما کی جانب سے کیوں آتے ہیں ؟ ملکی لیول کے دیوبندی علما اس قسم کے فتوے کیوں نہیں دیتے ؟ زید حامد کا کہنا تھا اس قسم کے فتوے صرف لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے جاری کے جاتے ہیں در اصل دیوبندی علما تکفیری دیوبندی طالبان کی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. zakaulah afridi deobandi
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.