دیوبندی علماء خودکش حملوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، علامہ عابد شاکری

شیعہ نیوز (پشاور) جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی (رہ) پشاور کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری نے کہا ہے کہ اہل تشیع اور بریلوی علمائے کرام نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا ہے، دیوبندی علماء بھی اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں ’’مذہبی ہم آہنگی، امن، حقوق و ترقی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں لیکن جو لوگ مساجد میں حملے کر کے قرآن پاک شہید کرتے ہیں ان کو کس زمرے میں ڈالا جائے گا۔؟ اس وقت وطن عزیز پاکستان کو امن کی ضرورت ہے، اور اس حوالے سے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ علامہ عابد حسین شاکری نے مزید کہا کہ بریلوی مکتبہ فکر کے علماء نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا ہے، اہل تشیع علماء کا بھی یہی فتویٰ ہے۔ اس سلسلے میں دیوبندی مکتبہ فکر کے علماء بھی اپنی پوزیشن واضح کریں تاکہ سب ایک زبان ہو کر اس اقدام کے خلاف آواز اٹھا سکیں اور موجودہ حالات میں قوم کو صحیح رہنماء فراہم کر سکیں۔

Source :

http://shianews.pk/index.php/2013-10-22-04-24-21/2013-10-22-04-26-55/item/8353-2014-03-13-17-50-40

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.