-نیوز الرٹ: شہداء چوک علمدار روڈ پر شیعہ-سنّی عوام کا تکفیری خارجی دیوبندی دھشت گردوں کے خلاف دھرنا

Embedded image permalink

کوئٹہ-علمدار روڈ چوک شہداء کوئٹہ پر ہزاروں کی تعداد میں اہل تشیع ،سنّی بریلوی اور دیگر اعتدال پسند سیاسی جماعتوں کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے مستونگ میں شیعہ زائرین کی بس پر خودکش حملے اور درجنوں شہادتوں پر دھرنا دیا ہوا ہے ،مظاہرین شیعہ،بریلوی اور دیگر مذھبی برادریوں کی نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں

جبکہ مظاہرین کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان جوکہ اہل سنت والجماعت کے نام سے کام کررہی ہے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے

تعمیر پاکستان ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دھرنے میں شریک مجلس وحدت المسلمین،شیعہ علماء کونسل،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،سنّی اتحاد کونسل ،جماعت اہل سنت اور دیگر تنظیموں کو اس مرتبہ اس دھرنے کے مقاصد بہت واضح رکھنے کی ضرورت ہے

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دھرنے ککی کامیابی اس لیے دھندلاگئی تھی کیونکہ اس وقت احتجاج کرنے والوں نے ایک تو کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے نیٹ ورک پر پابندی،شفیق مینگل،ظہور مینگل کو گرفتار کرنے اور ان پر پابندی لگانے کے بارے میں کوئی ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا تھا

اس مرتبہ نہ صرف ان پر پابندی عائد کرنے،ایک مقامی ایم پی اے کی گرفتاری ،چوہدری نثار علی وزیر داخلہ برائے وفاق ،ثناءاللہ صوبائی وزیر قانون کی برطرفی کے مطالبات سرفہرست رکھنے چاہیں اور پورے ملک میں کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانا چاہئیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی داخلی سلامتی کی پالیسی کا جو مسودہ پیش کیا گیا تھا اس میں 60 کے قریب تنظیموں کو کالعدم قراد دیا گیا تھا جس میں ایک سپاہ صحابہ پاکستان بھی ہے جو نئے نام سے کام کررہی ہے اور اس کا پنجاب کے اندر مسلم لیگ نواز کے ساتھ اتحاد موجود ہے ‎

Comments

comments

Latest Comments
  1. farooq Usmani
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.