بریلوی مسلک وہابی-دیوبندی نظریاتی یلغار کے نشانے پر ہے -برطانوی اخبار گارڈین

Pakistani police at saint's shrine

پولیس کا ایک محافظ حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے مزار پر چوکس کھڑا ہے جہاں پر گزشتہ سال خودکش بم دھماکہ ہوا تھا

جنوبی ایشیا میں اہل سنت بریلوی ایک ایسا مکتبہ فکر ہے جسے اسلام میں تصوف کی روائت کا امین خیال کیا جاتا ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ پیروکار رکھنے والا مسلم مکتبہ فکر ہے

لیکن اس مکتبہ فکر پر پاکستان،انڈیا ،بنگلہ دیش میں نظریاتی حملے اور اس مکتبہ فکر کے ماننے والے صوفیوں ،علماء اور مزارات پر حملے دو دھائیوں سے بہت شدت سے دیکھنے کو مل رہے ہیں

برطانوی برطانیہ کے معروف اخبار “دی گارڈین کی ایک نیوز سٹوری ے مطابق اہل سنت بریلوی مسلک جوکہ صوفی اسلامی روایت سے سرشار ،موسیقی اور طریقت سے آراستہ ہے اسے سعودی عرب کی مالی امداد سے پلنے والے وہابی ازم کے نظریاتی حملوں کا سامنا ہے

اس اخبار کا کہنا ہے کہ کٹر پنتھی مولوی،سخت گیر روش کے حامل مدارس کی بڑھتی ہوئی تعداد،مزارات پر بڑھتے ہوئے حملے صوفی روائت پر عمل پیرا بریلوی مکتبہ فکر کو محدود کرنے کا سبب بن رہے ہیں

پاکستان میں بریلوی مسلک پر نظریاتی جارحیت سب سے زیادہ شدت سے دیوبندی مسلک کے اندر سے اٹھنے والی خارجی،تکفیری لہر کی جانب سے ہورہی ہے

بریلوی مذھبی سکالرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بریلوی مسلک کے لیے کم ہوتی جگہ پاکستان کی دھشت گردی کے خلاف جنگ کو اور مشکل بنا ڈالے گی

گذشتہ ہفتے کراچی کے ایک علاقے گلشن معمار میں واقع حضرت ایوب بخاری کے مزار کے تین مجاور اور تین زائرین کو تحریک طالبان پاکستان نے زبح کردیا اور دھمکی دی کہ جو بھی مزارات کی زیارت کو آئے گا اسی انجام کا شکار ہوگا

جبکہ خیبر پختون خوا میں ایک مزار پر آنے والے دو زائرین کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا

دو ہزار بارہ میں پاکستان کے اندر 20 سے زائد صوفی بزرگوں کے مزارات کو تحریک طالبان پاکستان نے نشانہ بنایا جس میں لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ،اسلام آباد میں بری امام سرکار،کراچی میں عبداللہ  شاہ غازی جیسے بزرگوں کے مزارات بھی شامل ہیں

بریلوی مسلک کے علماء اور سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو ان کو دیوبندی اور غیر مقلد وہابی ازم کی نظریاتی یلغار کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کو ایک ایسے جارح مکتب کا سامنا ہے جس کو نہ صرف سعودی عرب سے بھاری فنڈ مل رہے ہیں بلکہ افغان وار کے دوران منشیات،اسلحہ اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی سمگلنگ کا ایک نیٹ ورک بھی وہابی ازم کے پاس موجود ہے جو ان کو بلیک منی سے اچھا شئیر دے رہے ہیں اور ان کو ضیاء دور سے جنم لینے والی وہابی آئیڈیالوجی کے زیر اثر ایک مالدار اشرافیہ سے بھی مالی تعاون مل رہا ہے

بریلوی مسلک کے علماء کا کہنا ہے کہ محدود وسائل اور کم مائیگی کے ساتھ وہابی ازم کی جارحیت سے نہیں نمٹا جاسکتا ،ان کے دشمن کے پاس نئے مدارس اور مساجد کی شاندار تعمیر کے لیے پیسوں کی کمی نہیں ہے جبکہ بریلوی مدارس،مزارات اور مساجد کی اکثریت کی حالت خستہ ہے

بریلوی مسلک کو دیوبندی اور غیر مقلد وہابی فکر کی جارحیت کا ہی سامنا نہیں کرنا پڑرہا بلکہ اس مسلک کو دیوبندی اور غیر مقلد وہابیت کے دونوں برانڈز سے چلنے والی تکفیری اور خارجی مہم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی دھشت گرد تنظیموں جیسے طالبان،لشکر جھنگوی ،کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان وغیرہ کی جارحیت اور تکفیری دھشت گردی کا سامنا بھی ہے

گارڈین اخبار لکھتا ہے کہ دیوبندی تکفیری خارجی دھشت گرد تنظیموں کے مزارات پر حملوں نے زائرین کے دلوں میں خوف پیدا کیا ہے  اور پاکستان میں مزارات پر لوگوں کی آمد میں خاصی کمی واقف ہوئی ہے

Devotees at the shrine of Sufi saint Shah Rukn-e-Alam in Multan, Pakistan

حضرت شاہ رکن عالم ملتانی کے مزار کے سامنے تبرکات کی بنی ایک دکان،دیوبندی ،وہابی ان کو شرک قرار دیتے ہیں

اخبار پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بریلوی مسلک کے ماننے والوں میں کمی اور کئی ایک نوجوانوں کے بریلوی سے یک دم دیوبندی بن جانے کے رجحان میں اضافے کی خبر بھی دیتا ہے

بریلوی مسلک کے ماننے والوں کی تعداد میں کمی آنے کی ایک وجہ تو زبردست نظریاتی جارحیت ہے جس کا بریلوی مسلک سامنا کرہا ہے

جبکہ اس کی دوسری وجہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے وسیع پیمانے پر سماجی خدمت کے شعبے کی تشکیل ہے اور یہ سماجی خدمت بہت سی بیوہ عورتوں،یتیم بچوں اور بے روزگار نوجوانوں کو وہابی آئیڈیالوجی کے ساتھ منسلک کرنےکے کام آرہی ہے

گارڈین کے رپورٹر کے مطابق خود بریلوی مکتبہ فکر کے اندر وہابی ازم کی یلغار کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں –صوفیانہ رقص ،آلات موسیقی کے ساتھ قوالی کی مخالفت دیکھنے کو مل رہی ہے اور قلندری دھمال،جھومر اور مزارات پر عرصہ دراز سے لگنے والے میلے ٹھیلوں کی روش کو ترک کیا جارہا رہا ہے

Devotees at a shrine in Lahore

صوفی بزرگ شاہ حسین کے مزار پر گھنگرو باندھ کر دھمال ڈالنے کے منتظر ملنگ بھی دیوبندی تکفیری دھشت گردوں کے نشانے پر ہیں

صوفی روائت کا علمبردار بریلوی مسلک بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے اور تبلیغی جماعت کا ایک نہائت تجربہ کار رہنماء کہتا ہے کہ جہلم میں 1926ء میں ایک دیوبندی تھا اور اب وہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور ایک وقت وہ آئے گا کہ بریلوی مسلک کا کوئی نام نہیں ہوگا

بریلوی مسلک صرف پاکستان میں ہی انتہا پسند جارحیت کا شکار نہیں ہورہا ہے بلکہ اسے ہندوستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے اندر بھی وہابی ازم کی جانب سے سخت جارحیت کا سامنا ہے

جبکہ ہندوستان میں رہنے والے  بریلوی علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ہزاروں مدارس،مزارات،مساجد پر دیوبندی لوگوں نے قبضہ جمارکھا ہے جبکہ ان کی جانب سے وہاں پر انتظام بریلوی مسلک کے ہاتھ میں ہونا چاہئیے تھا

پاکستان میں بریلوی مساجد اور مدارس پر دیوبندی تکفیری خارجیوں کی قبضہ کرنے کی مہم بھی جاری ہے

کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صوفی روائت پر مشتمل اسلام کے خلاف منظم پروپیگنڈا سعودی امداد سے کیا جارہا ہے اور پاکستان اردو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر سخت دباؤ ہے کہ وہ صوفی روائت پر مشتمل بریلوی اسلام کو زیادہ سے زیادہ نظرانداز کرے اور وہابی فکر کو پھیلائے

ميڈیا میں جہاں وہابی تکفیری خیالات سے متاثر ایک پورا جہادی بریگیڈ صوفی روائت کے خلاف مصروف عمل ہے وہیں پر جو ميڈیا گروپ بریلوی مکتبہ فکر کے خیالات کو کھل کر بیان کرے اس پر دھشت گردی کے حملے بڑھ جاتے ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ پر تواتر سے ہونے والے حملوں کا ایک سبب دیوبندی تکفیری طالبان کی مخالفت ہے تو دوسری طرف سواد اعظم اہل سنت بریلوی کو کوریج دینا بھی ہے

جیو گروپ کے اینکر پرسن سابق وزیر مذھبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر دیوبندی مسلک کے سب سے زیادہ ریڈیکل اور وہابیت کی طرف جھکے ہوئے مدرسے جامعہ بنوریہ کراچی کے مولویوں کی برہمی اور ان پر برس پڑنے کا سبب عامر لیاقت حسین کا بریلوی مسلک کی ترجمانی ہے (اگرچہ عامر لیاقت حسین کی جس وقت مبینہ فحش گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی تھی اس وقت عامر لیاقت حسین کی بیہودگی مفتی نعیم یا ان  کے کسی اور شاگرد کو ںظر نہیں آئی تھی لیکن اب ان کو عامر لیاقت میں سو سو کیڑے نظر آرہے ہیں)

دیوبندی مکتبہ فکر پر غالب وہابیت بریلوی مسلک کو پاکستان میں بالکل اجنبی مسلک میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ پاکستان کو نظریاتی اعتبار سے دوسرا سعودی عرب بنایا

جاسکے

http://www.theguardian.com/world/2014/jan/15/islam-pakistan-barelvi-saudi-wahhabi

 

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. shaher bano
    -
  2. rizwan khan
    -
  3. furqaan
    -
    • sultan Mehmood
      -
  4. Sohail
    -
  5. Muhammad Munir Akhter
    -
  6. nazik
    -
    • Rashid Mehmood Irfani
      -
  7. Rashid Mehmood Irfani
    -
  8. umar maaviya
    -
  9. Sarah Khan
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.