پنڈی میں ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما کی نماز جنازہ اہلسنت اور اہل تشیع دونوں نے پڑھائی – از حق گو

11
پنڈی میں ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما و کارکن شہید مظہر علی کی نماز جنازہ اہلسنت اور اہل تشیع دونوں نے پڑھائی اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھی شہید گرچہ فقہی اعتبار سے شیعہ اثناعشری جعفری تھے یہ ہے شیعہ سنی محبت و دوستی جو اللہ کے فضل سے گلی گلی پائی جاتی ہے

اوپر والی تصویر میں شہید مظہرعلی کی نماز جنازہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جو کہ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ہیں ان کی اقتدا میں ادا کی جا رہی ہے جس میں شیعہ اور سنی دونوں حضرات علامہ صاحب کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے ہیں

22

دوسری تصویر میں اهل سنت کے مولانا صاحب شہید مظہر عباس کا جنازہ پڑھا رہے ہیں اور شیعہ سنی علماء اور شیعہ سنی مسلمان دونوں شہید کے جنازہ میں شریک ہیں –

لیکن یہ حیرت کی بات نہیں کیوں کہ یہ منظر پاکستان کے ہر گلی محلے کے ہیں جہاں شیعہ سنی مسلمان ایک دوسرے کے دکھ درد ، اور خوشیوں میں بھرپور شریک ہوتے ہیں اور یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں میں کوئی فساد نہیں اور ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو پاکستان میں جاری تکفیری دیوبندیوں کی دہشت گردی کو شیعہ سنی فسادات کا نام دیتے ہیں –

پاکستان کے شیعہ سنی متحد ہیں اور متحد رہیں گے ، تکفیری دیوبندی اور جعلی لبرل چاہے جتنی مرضی سازش اور کوشش کر لیں کہ پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں کو جو کہ ایک جسد واحد کی طرح ہیں ان کو جدا کرنے اور صف آرا کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے – عاشورہ کے بعد چہلم کے جلوس میں بھی اهل سنت بھائیوں کی بھرپور شرکت نے یزید کے پیروکار تکفیری دیوبندیوں کے تمام نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور اب میلاد کے جلوسوں میں بھی شیعہ سنی بھائی مل کر بھرپور شرکت کریں گے اور تکفیری دیوبندیوں کی میلاد و محرم کے جلوسوں کے خلاف سازش کو نا کام بنا دینگے –

 پاکستان کے نام نہاد آزاد میڈیا ، لبرلز کو یہ حقیقت اب دیکھ اور مان لینی چاہیے کہ پاکستان میں شیعہ سنی فساد نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی – جعلی لبرلز کا ایک ٹولہ اور تکفیری دیوبندیوں کی مشترکہ کوشش ہے کہ پاکستان میں جاری دیوبندی دہشت گردی کو شیعہ سنی فساد کا نام دے کے اپنے نا پاک عزائم کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے – لیکن پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان ان کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے –

Comments

comments

Latest Comments
  1. Hussain
    -
  2. Usman Farooqi
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.