دیوبندی اکابرین نےعاشورہ اور میلاد کے جلوسوں پر کبھی کوئی اعتراض نہ کیا، سنی شیعہ مل کر عاشورہ و میلاد کے جلوسوں میں شریک ہوں – علامہ اصغر درس، مفتی اعظم پاکستان

mufti

کراچی – تعمیر پاکستان رپورٹ: مفتی اعظم پاکستان اور معروف اہلسنت عالم مفتی اصغر درس نے سنی شیعہ مسلمانوں سے باہمی محبت اور اتحاد قائم رکھنے اور دشمنان اسلام کی سازشوں سے آگاہ رہنے کی اپیل کی ہے – پیام ٹیلی ویژن سے انٹریو میں مفتی اعظم پاکستان نے کہا کہ امام حسین اور میلاد النبی کے جلوسوں کو روکنے کی باتوں کرنے والوں کا سنی مسلک سے کوئی تعلق نہیں – مفتی صاحب نے کہا کہ جلوس عاشور، اربعین اور میلاد کا مقصد ایک ہی ہے – موجودہ حالات میں جو آوازیں ان جلوسوں کو روکنے یا ان کا راستہ تبدیل کرنے کی ہو رہی ہیں ان کا مقصد پاکستان دشمن طاقتوں کی ایما پر ملک میں فسادات پھیلانا ہے

مفتی اصغر درس نے کہا کہ وطن عزیز میں ایک فتنہ پرور ٹولہ عاشورہ امام حسین رضی الله تعالی عنہ اور میلاد النبی صلی الله علیہ وسلم کے جلوسوں اور رسوم کو روکنا چاہتا ہے اس ناصبی اور خارجی فتنے کی بنیاد کراچی کے محمود احمد عباسی نے رکھی تھی جس نے اپنی کتاب خلافت معاویہ و یزید میں بد بخت یزید کی تعریف و توصیف کی اور امام حسین رضی الله تعالی عنہ کی شان میں گستاخی کی – اس گستاخانہ کتاب کے جواب میں مدلل کتاب، شہید کربلا، سینئر دیوبندی عالم قاری محدم طیب نے لکھی جو دار العلوم دیوبند کے بانی مہتمم مولانا محمد قاسم نانوتوی کے صاحبزادے تھے – مفتی اصغر درس نے کہا کہ بد قسمتی سے دیوبندی مسلک کے نام پر کچھ فرقہ وارانہ دہشت گرد گروہ ناصبیت ، یزیدیت اور وہابیت پھیلا رہے ہیں ایسے لوگ دیوبند مسلک کے نمائندہ نہیں اور دیوبند اکابرین کو واضح طور پر ان کی تربیت اور ہدایت کرنا چاہیے

مفتی اصغر درس نے کہا کہ تاریخی طور پر دیوبندی علما نے ہمیشہ سنی اور شیعہ مسلمانوں میں اتحاد اور محبت پر زور دیا ہے – تقسیم سے قبل سہارنپور ہندوستان میں جب عاشورہ کے جلوس کو روکنے یا اس کا روٹ تبدیل ہونے کی بات ہوئی، اس قت دیوبندی عالم دین مفتی محمد شفیع دیوبندی نے کہا کہ امام حسین اور غازی عباس کے علم کو کبھی سر نگوں نہیں ہونے دوں گا اور جلوس کا روٹ تبدیل نہیں ہوا – دیگر دیوبندی اکابرین مولانا احتشام الحق تھانوی اور مولانا یوسف بنوری نے ہمیشہ سنی شیعہ مسلمانوں میں وحدت پر زور دیا اور محرم اور میلاد کے جلوسوں کو بند کرنے یا ان کا راستہ تبدیل کرنے کی کبھی بات نہیں کی – یہ جو آج کے دور میں کچھ لوگ اپنے آپ کو دیوبندی مولانا کہتے ہیں ٹیلی ویژن پر آ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں یہ آج کس منہ سے محرم اور میلاد کے جلوسوں پر پابندی یا روٹ تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں – تکفیری خوارج کی دہشت گرد جماعتوں کا نہ ہی سنی مسلک سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ لوگ دیوبندی اکابرین کی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں

سنی شیعہ امن کمیٹی کے دیگر ارکان بشمول شیعہ عالم دین مرزا یوسف کے ہمراہ پیام ٹی وی ون سے گفتگو کرتے ہوے اہلسنت عالم علامہ اصغر درس نے کہا کہ چہلم کے دن شیعہ سنی مل کر جلوس میں شرکت کریںگے انہوں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کو بےنقاب کرتے ہوے کہا کہ یہ پاکستان دشمن طاقتوں کی ایما پر اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں . مفتی اعظم نے کہا کہ شیعہ سنی مسلمان عاشورہ، چہلم اور میلاد النبی کے جلوسوں میں مل کر شریک ہوں اور پاکستان کے دشمنوں کی سازش ناکام بنا دیں

مفتی اعظم پاکستان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی فوج اور سکیورٹی اداروں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ نفرت اور تشدد میں ملوث تکفیری خارجی گروہ جو میلاد اور عاشورہ کے جلوسوں کے خلاف نفرت بھڑکا رہاہے کے خلاف بھرپور کروائی کریں گے تاکہ پاکستان امن اور محبت کا گہوارہ بن سکے

Comments

comments

Latest Comments
  1. alamoona gharkaweena
    -
  2. Samad Khurram
    -
    • Yaseen Rizvi
      -
  3. arslan butt deobandi
    -
  4. Yaseen Rizvi
    -
  5. umar maaviya
    -
  6. Zeeshan deobandi
    -
  7. hussain raza
    -
  8. seo plugin
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.