ناروے میں اربعین – از حق گو

ناروے میں پچاس رضاکاروں کے ساتھ شروع کی جانے  والی عزاداری اور امام حسین ( ع ) کے تعارف  کی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے  – اربعین حسین (ع) کے نام کی یہ مہم گزشتہ  سال اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ناروے سے تعلق رکھنے والے پچاس شیعہ رضاکاروں نے اوسلو شہر کے مختلق علاقوں میں چاکلیٹ اور کافی پیش کرنے کے ساتھ چاکلیٹ اور کافی کپس کے ساتھ امام حسین (ع) کے تعارف اور ان کے مقصد پہ مشتمل پمفلٹ بھی بانٹے جاتے ہیں – اس مہم میں نہ صرف ناروے بلکہ ڈنمارک کے رضاکار بھی شریک ہیں – ” ائی سٹینڈ فار حسین (ع) نامی مہم میں شامل رضا کاروں کا کہنا ہے کہ امام حسین (ع) کا تعارف کرانا اور دنیا کو امام کی مشن کی پہچان کروانا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ یہ کام کر کے خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں – رضاکاروں کا کہنا تھا ان کی زندگی ہے مقصد ہی امام حسین (ع) کی مظلومیت اور ان کی حقانیت کا پرچار کرنا ہے  اور وہ اس بات پہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایسی ہستی کے تعارف اور پہچان کے لئے کام کر رہے ہیں جو دنیا اور پوری انسانیت کے محسن ہیں

اسی مہم میں شریک ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہر عمر اور ہر مذہب اور ملک سے تعلق رکھنے والے لوگ آتے ہیں ہم ان کو امام حسین (ع) کا تعارف بحثیت انسان کامل اور انسانیت کے محسن کے طور پہ کرواتے ہیں جنہوں نے اقدار عالیہ اور انسانی حقوق کے لئے اپنی جان قربان کی اور یزید جو کے اس وقت کا ظالم تھا اس کے خلاف آواز اٹھائی اور جان دی – اور یہی پیغام کربلا ہے کہ ہر ظلم اور ظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے – ایک اور رضاکار کا کہنا تھا کہ سلفی وہابی یہاں آ کر اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہم حسینی ہیں ایسی باتوں سے گھبرانے والے نہیں –

اک خاتون رضاکار کے مطابق ان کا تعلق ڈنمارک سے ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی طرح کی مہم ڈنمارک میں بھی شروع کرنا چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں ہیں – اس مہم کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس مہم میں چھ سال کے بچوں سے لے کر ستر سال کے بزرگ اور علماء بھی شامل ہیں جو ہر آنے والے کو امام حسین (ع) اور ان کے عظیم مقصد کی اہمیت و تعارف بیان کر رہے ہیں

ہم لیٹ اس بلڈ پاکستان کی ٹیم ان حسینی رضا کاروں کو ان کی اس عظیم خدمات انسانی پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دوا کرتے ہیں کہ الله ان کی توفیقات میں اضافہ فرمایے – آمین



Comments

comments

Latest Comments
  1. سید عبّاس حسن
    -
  2. Nike Free 5.0
    -
  3. Air Jordan 8 Mens
    -
  4. Jordan Big UPS
    -
  5. Nike Air Max 95 Mujeres
    -
  6. Nike Air Max 1 Hombre
    -
  7. Jordan Flight Club 91
    -
  8. Nike Shox Roadster 12
    -
  9. Nike Lunarglide+ 3 Women
    -
  10. Nike Air Foamposite
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.