پاکستان کے بد ترین دشمن خارجی دہشت گرد حکیم الله محسود کی ہلاکت پر دیوبندی اور وہابی سلفی مولویوں کا واویلا

2

دو روز قبل کالعدم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ حکیم الله محسود دیوبندی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں جہنم واصل ہو گیا حکیم الله دیوبندی اور اس کے طالبان اور سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے پاکستانی فوج اور پولیس کے ہزاروں جوانوں کو شہید کیا تھا اس کے علاوہ ان لوگوں نے ہزاروں سنی بریلوی، شیعہ، احمدی، مسیحی اور ہندو پاکستانی بھی شہید کیے –

پاکستانی سنی مسلمانوں کے سب سے بڑے مکتب فکر سنی بریلوی (صوفی) کے علماء سرفراز نعیمی، طاہر القادری اور ثروت اعجاز قادری نے طالبان اور سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کو خارجی فتنہ قرار دیا ہے اور پاکستانی حکومت اور فوج سے مطلبہ کیا ہے کہ اس فتنے کی سختی سے سرکوبی کی جائے – شیعہ مسلمانوں کی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ راجہ ناصر عباس اور امین شہیدی نے بھی طالبان دہشت گردوں سے ہر طرح کے مذاکرات کی مخالفت کی ہے – پاکستانی احمدیوں، مسیحیوں اور ہندووں نے بھی دیوبندی دہشت گردوں سے مذاکرات کی مخالفت کی ہے

آج تک پاکستان کے چوٹی کے دیوبندی علما نے طالبان اور سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی تکفیری دہشت گردی کی کاروائیوں کی کھل کر مذمت نہیں کی – ان لوگوں نے آج تک شیعہ مسلمانوں کو کافر ، سنی بریلوی مسلمانوں کو مشرک اور احمدی مسلمانوں کو مرتد کہنے پر طالبان اور سپاہ صحابہ کی مذمت نہیں کی لیکن یہی لوگ آج پاکستان کے بد ترین دشمن حکیم الله محسود کی ہلاکت پر سوگ منا رہے ہیں

حکیم الله محسود کی ہلاکت کی مذمت کرنے والوں میں مفتی تقی عثمانی دیوبندی، رفیع عثما نی دیوبندی ، مولانا فضل الرحمن دیوبندی، منور حسن دیوبندی، مولانا سمیع الحق دیوبندی، سلیم الله خان دیوبندی، حنیف جالندھری دیوبندی، مفتی نعیم دیوبندی اور وہابی سلفی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید شامل ہیں – پاکستانی میڈیا میں نمایاں دیوبندیوں وہابیوں میں جنگ گروپ کے انصار عباسی، حامد میر، عرفان صدیقی اور نجم سیٹھی شامل ہیں جبکہ جنرل حمید گل، چودہری نثار اور عمران خان بھی اسی طالبان پرست گروہ سے تعلق رکھتے ہیں

حد یہ ہے کے یہ دیوبندی وہابی لابی پاکستانی فوج اور قوم کے بد ترین دشمن طالبان کو امن پسند رہنما کے طور پر پیش کر رہی ہے اور اس حقیقت کو چھپا رہی ہے کہ نام نہاد امن مذاکرات کو تباہ انہی دیوبندی دہشت گردوں نے کیا جنہوں نے جنرل ثنا الله نیازی کو شہید کیا، پشاور میں سو سے زائد مسیحیوں کو شہید کیا اور ان کے قتل کو شریعت کے مطابق قرار دیا اور حکیم الله محسود کی ہلاکت سے ایک دن قبل بلوچستان میں چھ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو شہید کیا

ہم حکومت پاکستان سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ دیوبندی طالبان اور ان کے طرفدار دیوبندی مولویوں کو گرفتار کرے اور ان کو سر عام پھانسی دے تاکہ ملک میں دہشت گردوں کا کوئی بھی طرفدار باقی نہ رہے – اسی صورت میں ہم قائد اور اقبال کے خواب کی تعبیر حاصل کر سکتے ہیں

قائد اعظم زندہ باد، پاکستان پائندہ بعد

ulma-deobandi1

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. Akmal Zaidi
    -
  7. کاشف نصیر
    -
  8. Usman R. Farooqi
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.