حکومت زلزلہ متاثرین بلوچ بھائیوں کی بحالی کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرے – لیٹ اس بلڈ پاکستان

0013

کل سہ پہر تقریباً چار بج کر انتیس منٹ پر بلوچستان کے دور دراز علاقے آواران میں آنے والے زلزلے سےاب تک  کی اطلاعات کے مطابق دو سے پچاس سے لے کر تین سو تک افراد جاں بحق ہو چکے ہیں – ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہونے والے لوگ اور سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہونے والے متاثرین ان کے علاوہ ہیں –

پاکستانی بحریہ اور فوج نے گو کہ تمام امدادی کاموں کو اپنے ذمہ لے لیا ہے لیکن پھر بھی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو کہ ابھی بھی کسی امداد کی منتظر ہے – ہزاروں افراد جن میں خواتین ، معصوم بچوں اور بزرگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے ان کا کھلے آسمان تلے رات گزارنا  مقتدر حلقوں اور حکومت کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ہے – وزیراعلی بلوچستان عبدل مالک بلوچ صاحب ملک سے باہر ہیں اور وزیر ا عظم نواز شریف صاحب بھی امریکا دورے پر ہیں –

اس صورت میں سیاسی قیادت اور ان کی کارکردگی میں فقدان ایک یقینی سی بات ہے لیکن ہمارے بلوچ بہن بھائی جس اذیت اور پریشانی سے دو چار ہیں اس میں انھیں ہماری امداد کی شدید ضرورت ہے – ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گزشتہ زلزلوں ، سیلابوں ، قدرتی آفات اور دہشت گردی کے متاثرین سے کے گیے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناے – اور متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے فوری اقدامات شروع کیے جاہیں –

اس موقعہ پر لیٹ اس بلڈ پاکستان کی پوری ٹیم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہر ممکن فورم پر آواز اٹھانے کے وعدے کے ساتھ بلوچ بھائیوں کے حقوق کے تحفظ  کے لئے آواز بلند کرنے کی یقین دہانی بھی کراتی ہے – ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعا یں اپنے زلزلہ متاثرین بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں – اور ہمارا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ زلزلہ متاثرین کی مدد اور جلد سے جلد بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا کر اس بات کو یقینی بنانا جائے کہ زلزلہ متاثرین جلد سے جلد اپنے گھروں میں دوبارہ آباد ہو سکیں

954824_10153240957830231_1086006080_n

زلزلے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے بعد سمندر میں تقریباً ایک سو پچاس سے دو سے میٹر تک بلند جزیرہ نمودار ہوگیا

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.