جمہوریت کے منہ پرطمانچہ

290px-Ghaus_Bakhsh_Bizenjo

 

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج بلانا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہوگا.ہم خورشید شاہ  کوپیپلز  پارٹی کی تاریخ یاد دلانا چاہتے ہیں

 کیا 23 مارچ 1973 ء کو لیاقت باغ راول پنڈی میں نیپ کے جلسے میں فیڈرل سیکورٹی  فورسز کا گولیاں برسا کر ایک درجن نہتے لوگوں کو قتل کرنا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ  نہیں تھا؟

کیا10 فروری 1975 کو نیپ پر پابندی لگانا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ  نہیں تھا؟

کیا بھٹو  کا1973 میں بلوچستان میں نیپ کی حکومت برطرف کرکے وہاں فوجی آپریشن کروانا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ نہیں تھا؟

baloch-nationalist-politicians-on-balcony-of-national-awami-party-headquarters-in-quetta-1970s-590-468NAP workers gather outside the offices of the party in Quetta soon after the NAP regime in Balochistan was dismissed by Prime Minster Bhutto in 1973. 

کیا 8جولائی 1972 کو لیاقت آباد میں ممتاز بھٹو کے لسانی بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر گولیاں  برسا کر ان کو قتل کرنا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ نہیںتھا؟عوام کو آج بھی رئیس امروہی کا شعر یاد ہے کہ اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے .تاریخ آج  بھی بھٹو  کے ظلم سے مرنے والے ان شہیدوں کو شھداۓ اردو کے نام سے یاد کرتی ہے.اور ان کی قبریں لیاقت آباد میں آج بھی موجود ہیں

 

 

کیا بلوچستان میں فوجی آپریشن کرواکر وہاں5300  بلوچوں کو قتل کرنا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ  نہیں تھا؟بھٹو  کے اس عمل سے بلوچوں کا ایسا قتل عام  شروع  ہوا کہ آج تک بلوچستان میں بلوچوں کی مسخ  شدہ لاشیں مل رہی ہیں

کیا حیدرآباد ٹربیونل کے نام پر بھٹو کے مخالف سیاسی لیڈرز نیشنل عوامی پارٹی کی قیادت خان عبدالولی خان،غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری، میر گل خان ناصر، سردار عطاء اللہ مینگل، حبیب جالب، بیرسٹر عزیز اللہ شیخ، اسلم بلوچ، اسلم کرد، سلیم کرد، شیر محمد مری ، نجم سیٹھی، سلیم پرویز، مجید گچکی، میر عبدالواحد کرد. سلطان مینگل کو گرفتار کرکے جیلوں میں قید کرنا جمہوریت کے منہ  پرطمانچہ نہیں تھا ؟

کیا کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ  کی دیہی اور شہری آبادی میں تفریق کرنا اور لسانی بل منظور کرکے  سندھ  کی اردو بونے والے آبادی کا قتل عام  کرنا اور دیہی اور شہری آبادی میں نفرتوں کے بیچ بونا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ نہیں تھا

خورشید شاہ پہلے ان باتوں کا جواب دیں  اور اگر وہ نہیں  دےسکتے تو ہم یہی کہیں گے کہ ان کا سیاست کرنا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے

Mir Gul Khan Nasir(left),Attaullah Mengal &Mir Ghaus Bakhsh Bizenjo in Mach jail

Comments

comments

Latest Comments
  1. dr azhar mukhtar sindhu
    -
  2. Aliza Khan
    -
  3. Rafay Raza
    -
  4. Ahmed Ali
    -
  5. Imran Ali
    -
    • Faisal Mahmood
      -
  6. tahir mahmood
    -
  7. tahir mahmood
    -
  8. Khalid Bhatti
    -
    • Hammad Reza Chouhdary
      -
      • Raza Baluch
        -
      • Raza Baluch
        -
  9. Khalid Bhatti
    -
  10. Khalid Bhatti
    -
    • Hammad Reza Chouhdary
      -
      • Khalid Bhatti
        -
  11. Imran Muhajir
    -
  12. Imran Muhajir
    -
  13. Aliza Khan
    -
  14. Imran Ali Khan
    -
  15. Aliza Khan
    -
    • Faisal Mahmood
      -
  16. Aliza Khan
    -
  17. Aliza Khan
    -
  18. Ali Imran Rizvi
    -
  19. Ali Imran Rizvi
    -
  20. Imran Muhajir
    -
  21. Syed Junaid Ali
    -
  22. سلمان صدیقی
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.