بیچارہ چاند – از وسیم الطاف

new-moon-energetics-energy-medicine

سعودی عرب میں آج سلفی چاند دیکھنے کی کوشش کی جاۓ گی – اس سلسلے میں مرد حضرات اپنی شہادتیں نزدیکی عدالت میں جمع کرائیں گے – معلوم نہیں اس معاملے میں خواتین کی شہادت ہوتی بھی ہے کہ نہیں- پتہ نہیں اسلامی جمہوریہ ایران میں شعیہ چاند کب دیکھا جاۓ گا –

بہرحال کل مورخہ 9 جولائی کو کراچی میں مفتی منیب ارحمان کی چیرمینی میں ہمراہ دیگرعلماے دین ، بریلوی چاند دیکھنے کی کوشش کی جاۓ گی – دریں اثناخیبر پختون خواہ  کی زونل کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مفتی پوپلزئی بھی منعقد ہو رہا ہوگا جہاں دیوبندی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جاۓ گا کیونکہ دیوبندی چاند کے اوقات طلوع و غروب بریلوی چاند سے مختلف ہوتے ہیں –

چونکہ باجوڑ اور دیگر قبائلی علاقہ جات میں سلفی چاند ہی کی پیروی کی جاتی ہے لہٰذا ان کا معاملہ زیادہ پیچیدہ نہیں ہوگا – پھر اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ کیا بابا حیدر زمان سربراہ تحریک ہزارہ ان مرکزی اور صوبائی کمیٹیوں سے متفق ہوتے ہیں یا نہیں کیونکہ ان کاخیبر پختون خواہ  حکومت سے چند معاملات پہ اختلاف چل رہا ہے-؟

بحرحال کسی نہ کسی صورت مسلہ حل ہو ہی جاۓ گا – ابھی یہ معلوم نہیں کہ امسال فرزندان توحید تین عیدیں منائیں گے یا چاربہرحال ابھی چند ہی گھنٹوں میں آپ مفتی منیب ارحمان اور مفتی پوپلزئی کو ریمپ  پہ کیٹ واک  کرتےاور جلوے دکھاتے دیکھیں گے –
ابھی ہم نے صرف چاند مولوی کے حوالے کیا ہے اور اس نے چاند جیسی رومانوی چیز کو کتنا متنازعہ بنا دیا ہے -اگر مولوی کی خواہش کے مطابق دیگر نظام ہاۓ زندگی جیسے تعلیم ،معیشت ،انصاف اور حکمرانی بھی اس کے حوالے کر دیے جاییں تو تصور کیا جا سکتا ہے کہ اس خطہ ارض پہ کیا حشر بپا ہو گا ؟

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.