Welcome to PM Nawaz Sharif’s Pakistan: Three journalists attacked in Punjab and Islamabad

free

LUBP strongly condemns the murder attempt on two senior Pakistani journalists Rana Azeem and Ashraf Majeed. We demand from PMLN’s government in Punjab and Islamabad to take firm action against those responsible of this coward attack. We also condemn attack on senior Sindhi journalist Ghulam Rasool in Islamabad by PML-N’s goons led by Rafique Gujjar. It appears that Saudi-sponsored ISI-engineered Prime Minister Nawaz Sharif has little tolerance for free media.

نواز شریف کے حلف اُٹھاتے ہی صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ شروع، تین صحافیوں کو پنجاب اور اسلام آباد میں نشانہ بنایا گیا

اسلام آباد: پاکستان مُسلم لیگ (نواز) کی حکومت آتے ہی حسب سابق ان کی جماعت کا میڈیا اور صحافی برادری کے ساتھ تصادم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور دی کُوذہ نیوز کے مطابق اندیشہ ہے کہ آنیواالے دنوں میں اس میں مذید شدت آ سکتی ہے۔

بدھ کے روز پاکستان کے تیسرے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھاتے ہی ملک بھر میں تین صحافیوں پر حملوں کی اطلاعات مو صول ہو ئی ہیں، اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدررانا عظیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے، اس موقع پرایف ای سی کے رکن اشرف مجید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بدھ کے روز ہی وفا قی دارالحکومت میں مسلم لیگ (نواز) کے مقامی قائد رفیق گُجرنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کاوش ٹیلی وژن نیٹ روک کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی غلام رسول کو ان کے خاندان کی موجودگی میں نہ صرف شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

واقع تھا نہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا جس کی ایف آئی آر متعلقہ تھا نے میں درج کروا دی گئی ہے، اس موقع پر مسلم لیگ (نواز) کے مقامی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے سئینر صحافی کے خلاف تشدد کی بھر پُور مذمت کرتے ہوئے غلام رسول کی مقدمہ کے اندراج میں مدد کی۔

صحا فیوں کے خلاف مو جودہ حکومت کی جاب سے کاروائیوں کا سلسلہ اتوار کے روز مری میں نواز شریف کی بلوچ قیادت کے ہمرا ہ نیوز کانفرنس کے موقع پرہی شروع ہو گیا تھا جب پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سئینیر راہنماء خواجہ آصف نے کوریج کیلئے آنے والے چند ناپسندیدہ صحافیوں کے ساتھ ذاتی طور پر اپنے محافظین کے ہمراہ نہ صرف ان کے ساتھ بد تمیزی کی بلکہ ان کو دھکے دیتے ہو ئے نا زیبا کلمات کا استعمال بھی کیا جس پر بعد ازاں مسلم لیگ نواز کے صدر اور موجودہ وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے موقع پر معذرت کی اور معاملے کو اخبارت میں شائع نہ کرنے کی درخواست کر کے رفع دفع کر دیا

(Urdu item by Khalil Ahmed)

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.