ویرو کوہلی ، پارلیمنٹ اور پاکستان – از حق گو

1286705225

الیکشن کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے لوگوں میں اس حوالے سے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے ایسے میں صوفیوں کی دھرتی سندھ سے آنے والی ایک دلچسپ اور کافی حد تک پر مسرت و روح افروز خبر کہ جس نے ایک پر امن اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھنے والے سبھی لوگوں کو ایک جشن کی سی کفیت میں مبتلا کر دیا ہے

خبر یہ ہے کہ ہماری ہندو برادری جو دہایوں سے وڈیروں اور با عمل اور صالح مسلمانوں کی مسلمانیت کا نشانہ تھی ان میں سے ایک با ہمت اور بلند حوصلہ خاتون ویرو کوہلی نے آنے والے انتخابات میں حصّہ لینے کا اعلان کر دیا ہے

یہ غریب اور پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون جس نے اپنے اثاثہ جات کے اعلان کیا تو میں کیا سب لوگ ہی حیران رہ گے اٹھائیس سو کی نقد رقم اور گھر کا معمولی سامان .یہ ہے وہ دولت جس کے سہارے ویرو کوہلی انتخابات میں حصّہ لینے کے لئے پر تول رہی ہے ، پاکستان جیسے ملک میں جہاں الیکشن صرف اور صرف کروڑ پتی لوگوں کو ایوانوں میں پونچانے کے بہانے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں بلکہ ان کروڑ پتی گھوڑوں کی اربوں میں خریداری بھی ہوتی ہے ، اس معاشرے میں ایک غریب اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انتخاب لڑنا پینسٹھ سال کی خشک سالی کے بعد بارش کے پہلے قطرے کی سی صورت ہے ، میری دعا ہے کہ ہماری یہ بہن الیکشن جیت کا نہ صرف ایوان میں پھنچے  بلکہ ایوان میں جا کر ان جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایا داروں کے سامنے ان جیسی ہی نشست پر بٹھنے جن پر یہ خود کو اونچے درجے کی مخلوق سمجھنے والے بیٹھتے ہیں تاکہ ان کی انا اور تکبر کے بت زمین بوس ہو سکیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Hurriyat Pasand
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.