میڈلین البرائٹ اور نواز شریف کی ذہانت — از حق گو

نجم سٹھی نے نواز شریف سےمتعلق اخبار میں لکھا کہ  نواز شریف کسی انگریزی  اخبار نویس سے اپنے خاندان کی تعریف کرتے ہوۓ کہہ رہے تھے کہ  وہ پیچھے  سے بہت  بڑے ہیں اور اس بات کو انگرازی میں کہا کہ

we are very big from behind

 

208713_568596366498409_246036278_n

 

نواز شریف کی حس مزاح یا کسی حد تک حس بے وقوفی جو آپ کہنا چاہیں پر لکھا تو بہت کچھ جا سکتا ہے مگر ایک ا واقعے پر اکتفا کرتے ہیں-اپنی دوسری وزارت عظمیٰ میں (عظمیٰ نواز شریف کی معشوقوں میں سے کسی کا نام نہیں ہے ) خیر بات کسی اور ڈگر پر چل نکلے گی جس سے میرے نون لیگ والے دوستوں کی ناراضی متوقع ہے وہیں تحریک انصاف والے دوستوں کے خوشی کے شادیانے بھی ابھی سے سنائی دے رہے ہیں-بات کچھ یوں ہے کہ میڈلین البرائٹ جو اس زمانے میں امریکا کی وزیر خارجہ تھیں نواز شریف کے ساتھ میٹنگ میں بیٹھیں تھیں ، کہ نواز شریف کو محسوس ہوا کہ محترمہ کا اپنے ماتحت افسران سے رویہ کچھ ضرورت سے زیادہ سخت ہے ،نواز شریف صاحب نے اپنی ذہانت اور اصول پسندی کی دھاک بٹھاننے کے لئے کہہ دیا کہ  آپ اپنے ماتحت کس معیار کے تحت چنتی ہیں؟محترمہ نے جواب دیا  کہ صلاحیتیوں اور عام معاملات میں ان کی فہم و فراست کے معیار سے -نواز شریف صاحب نے  بھی کہہ دیا کہ  وہ  بھی با قاعدہ امتحان لینے کے بعد اپنے کابینہ ممبران کا انتخاب کرتے ہیں -باتوں باتوں میں میڈلین البرائٹ نے نواز شریف صاحب کی ذہانت کااندازہ تو بخوبی لگا لیا لیکن ایک سوال پوچھ کر میاں صاحب کو اپنی ذہانت ثابت کرنے کا موقع دیا

images (1)

سوال کچھ یوں تھا کہ  وہ کون ہے جو میڈلین البرائٹ کے والدین کی اولاد تو ہے مگر انکا بھائی یا بہن  نہیں سوال کچھ مشکل بھی نہیں تھا مگر میاں صاحب ٹھہرے ہریسہ ،سری پاے کھانے والے  سیاستدان جو دماغ سے زیادہ تر پیدل ہی ہوتے ہیں -کافی  مغز ماری اور تگ و دو کے بعد میڈلین البرائٹ نے خود ہی اس کا جواب مرحمت فرما دیا اور بتایا کہ  میرے والدین کی وہ اولاد جو میری بہن یا بھائی نہیں ہے میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہے

بات یہاں تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر میاں صاحب کو بھی شوق ہو چلا اپنے ماتحتوں پر اپنی قابلیت جھاڑنے کا. کابینہ کی میٹنگ میں اپنے وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی یہی سوال کر بیٹھنے ،عالمی بینک کے جینیس سرتاج عزیز بات کی گہرائی تک  پونچھ گے مگر انہوں نے میاں صاحب کی عزت رکھتے ہوے کہا میاں

صاحب اس سوال کا جواب آپ خود ہی دے دیں میں ہار مانتا ہو،

میاں صاحب نے چھوٹتے ہی کہا میڈلین البرائٹ

اس   واقعے سے آپ ہمارے دو بار کے  وزیر اعظم کی دماغی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں . آخر کند ذہین سعودی شیخوںسے گہرے تعلقات کا اثر کہیں تو نظر آنا تھا

 

nawaz-sharif

Comments

comments

Latest Comments
  1. Muhammad Luqman
    -
  2. Mamdot
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.