فرقہ وارانہ فساد یا شیعہ نسل کشی – از پنجابی بابا

15234-shiagenocideafp-1355814607-207-640x480

فرقہ ورانہ فسادات کا لفظ میرے خیال میں غلط فہمی کا موجب ہے میرے بیرون ممالک میں مقیم دوست احباب پاکستانی چینلز پرلفظ فرقہ وارنہ فسادات سے اس کا مطلب یہ نکالتے ہیں کہ شاید سنی اور شیعہ فسادات ہو رہے ہیں یا سنی اور شیعہ اک دوسرے پر حملوں میں ملوث ہیں ۔ لیکن اگر یہ فرقہ وارنہ فسادات ہوتے توکھبی شناختی کارڈ دیکھ کر بسوں سے دوسرے فرقوں کے لوگوں کو بھی اتار کر قتل کیا جا رہا ہوتا ، کھبی تبلیغ جماعت یا دوسروں کی بسیں بم حملوں اور فائرنگ کا نشانہ بنتی اور دسرے مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، وکیل، انجینٗرز ،بزنس مین اور طالب علموں بھی اسی طرح قتل ہو رہے ہوتے ۔ یہ تو بڑے منظم طریقے سے اہلِ تشیع کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور اس پر فرقہ ورانہ فساد کا پروپگینڈا   کیا جا رہا ہے تاکہ اصل قاتلوں کو چھپایا جا سکے ۔

شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی تفصیلات کافی ساری ویب سائیٹس پر موجود ہیں اس وقت ان سب کی تفصیلات بیان کرنا میرا مقصد نہیں بلکہ یہ بتلانا مقصود ہے کہ فرقہ وارانہ فساد یا فرقہ وارنہ لڑائی کا پرایپگنڈہ لوگوں کے دلوں میں نفرت پھیلانے کا سبب  بن رہا ہے اور یہ واضح طور پر یہ تکفیری دیوبندیوں کو بچانے کی سازش ہے ۔ جو اہلسنت والجماعت کے نام کا لبادہ اوڑھ کر اصل اہلسنت والجماعت کو بدنام کر رہے ہیں ۔ شاید یہی وجہ ہے کچھ اہل سنت برادران بھی  لفظ شعیہ نسل کشی یا شعیہ جینوسائیڈ  کو ناپسند کرتے ہیں کچھ اہلسنت برادران  اس سے شاید یہ مطلب نکالتے ہیں کہ اس بات کا مقصد ان پر الزام تراشی ہے  لیکن لوگوں کو اس حقیقت سے آگا کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ فرقہ وارنہ فساد نہیں  بلکہ شعیہ جینوسائیڈ ہے

  

پبلک ٹوائلٹ سے لیکر واپڈاہ کے کھمبوں تک شیعہ کافر شیعہ کافر کے نعرے لکھے ہوتے ہیں لیکن جب شیعہ قتل ہو رہے ہوں تو پھر اسے مسلم جینوسائیڈ کہہ کر اور کھبی پاکستانی جنوسائیڈ کہہ کر قاتلوں کو چھپایا جاتا ہے میرا ٹی وی پر’ایران کے انقلاب کے بعد سب کچھ ہونا شروع ہوا’ کا پروپگینڈا   کرنے والوں سے سوال ہے کہ ایوب خان کہ دور میں ٹہری خیر پور  میں جو چند گھنٹوں میں سو سے زیادہ شیعہ قتل ہوے اس وقت کون سا ایران کا انقلاب تھا ؟

 

ایران عرب پراکسی وار کہنے والے اسرئیل سے برسر پیکارحزب اللہ پر ایک نظر دوڑا لیں کہ  جن کی مدد ایران کرتا ہے وہ کیسے گروہ ہوتے ہیں ۔ میری اس بات کا مقٓصد حزب اللہ کی تعریف کرنا مقصود نہیں بلکہ یہ بتانا ہے کہ اگر ایران یا کوئی اور ملک یا گروہ پاکستانی شیعوں کی مدد کر رہا ہوتا تو ملکِ پاکستان تکفیریوں کے واسطےجنت نہ ہوتا ۔

Sunni-Muslims-protesting-Shia-Genocide-in-Pakistan 

کھبی سپاہ صحابہ لشکر جھگنوی کی اندرونی لڑائی میں مرنے والوں کا الزام اہل تشیع کے سر تھونپا جاتا ہے اور کھبی طالبان اور لشکر جھنگوی وغیرہ کے ہاتھوں مرنے والے غیر شیعہ حضرات کا قاتل اہل تشیع کو ٹھہرایا جاتا ہے


پاکستان بھر سے مختلف پیشیوں سے تعلق رکھنے والے کئی انتہائی قابل اہلِ تشیع حضرات نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان سے بھاگنا شروع ہو گئے ہیں ۔ کیا پاکستان کو تب تک انتظار کرنا چاہتے ہے جب تک اس ملک میں آخری شعیہ قتل نہیں ہو جاتا پھر اسے نسل کشی کا نام دیا جائے اور سال میں اک بار موم بتیاں جلا کر انہیں یاد کیا جائے یا پھر اس اس کو شیعہ جینو سائیڈ مان کر تکفیریوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

 

میں ذاتی طور پر مفتی منیب الرحمن صاحب کے فیس بک پر شیعہ جینوسائیڈ کے خلاف تصویر لگانے پر انہتائی مشکور ہوں امید کرتا ہوں کہ باقی بھی اگر اس پر سراپا احتجاج نہیں ہوں گے تو اس کو چھپانے والوں کا ساتھ بھی نہیں دیں گے

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. Mufti Zandeeq
    -
  2. Nasir
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.