عامر خان اور طارق جمیل کی ملاقات

تحریر: زالان

چلو مولانا طارق جمیل کی دعائیں رنگ لائیں اور آخر کار ایک عظیم اداکار کی دوسرے عظیم اداکار سے ملاقات ہو ہی گئی ، پہلی ملاقات میں ہونے والی گفتگو

مولانا طارق جمیل : الله کا فضل دیکھو آج بالی ووڈ کے عظیم اداکار سے بھی ملاقات ہو گئی

عامر خان : وہ کیا ہے کی مولانا صاب آپ تو ہم سے بھی مہان اور بڑھیا اداکار ہیں

طارق جمیل : نا بھائی نا ، یہ ڈائلاگ ڈلیوری اور یہ انداز ہم نے آپ ہی سے سیکھا ہے

عامر خان : ارے مولانا ہم تو لکھے ہوئے ڈائلاگ بول کر شہرت پاتے ہیں مگر آپ کے ڈائلاگ تو کیا کمال کے ہوتے
ہیں ایک ایک لفظ کو دس مختلف طریقوں سے کہتے ہیں ،کمال کرتے ہیں

طارق جمیل : بھائی عامر ہمیں تو آپ سے ملنے کا بہت اشتیاق تھا ،جب ہم کالج میں تھے تو تمہاری فلم دیکھی تھی جس
میں “پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا ” والا گانا تھا ،ہم نے بھی یہ گانا سنا اور ڈاکٹری کی تعلیم چھوڑی اور تبلیغ میں لگ گئے ،کیونکہ ڈاکٹری میں نام نہیں ہے اور کوئی ایسا کام نہیں ہے ، اب جو نام ہے پاپا کا انعام ہے

طارق جمیل : چلو آؤ اکرام کر لو اس کے بعد ہم چلہ چلہ کھیلنے گے ؟
عامر خان : چلو کھیلو

طارق جمیل : ارے اے ، کیا بولتا تو
عامر خان : ارے اے، کیا میں بولوں
طارق جمیل : سن
عامر خان : سنا
طارق جمیل : آتا کیا چلے پہ
عامر خان : کیا کروں، آکے میں چلے پہ ؟
طارق جمیل : ارے گھومیں گے پھیریںگے ،اکرام کریں گے, گشت کریں گے اور کیا !
عامر خان : فلموں کا سیزن ہے چلے پہ جاکے کیا کرنا ؟
طارق جمیل : فلموں کے سیزن میں ہی تو مزہ ہے میری مینا
عامر خان : چھینکوں گا میں ،دست اور پیچش ہوجاے گی مجھ کو
طارق جمیل : لوٹا لیکر جائیں گے، پاگل سمجھا کیا مجھ کو

عامر خان : ہا ہا ہا یار مولانا آپ بہت مزاق کرتے ہیں

طارق جمیل : بھائی عامر وہ آپ نے فلم ” تارے زمین پر ” کیا چول ماری ہے

عامر خان : کیا ہے کی مولانا صاب یہ ایک بچے پر ہے جو آٹزم کا شکار ہے اور اس کو کس طریقے سے ٹریٹ کرنا ہے اس کی آشکاری دی گئی سے اس میں

طارق جمیل : بھائی جسے آپ آٹزم کہتے ہیں وہ ہمارے یہاں بڑے ” پہنچے ” ہوئے کہلاتے ہیں ایسے بچوں کو پہلے مدرسے میں ڈال دو اور پھر تبلیغ پر پھر الله الله خیر صلا ،دیکھو ، بھائی انضمام بھی ایسے ہی تھے مگر کرکٹ میں آ کر بگڑ گئے تھے مگر ہم نے انہیں بھی واپس اس کام پر ڈال دیا ، بھائی شاہد آفریدی بھی دنیا ہی کو سب کچھ سمجھ رہے تھے اور ہر گیند پر چھکا لگا رہے تھے جب سے دنیا کی محبت ان کے دل سے نکلی ہے اب انڈے پر آوٹ ہوتے ہیں مگر آخرت میں اپنے لیہ محل بنا رہے ہیں

عامر خان : یار طارق اپنی تو پاتھ شالہ مستی کی پاتھ شالا ، فلم کرنا ہمارا کام ، تبلیغ کرنا تمہارا کام ہم تو یہ کہتے ہیں کہ

جب لائف ہو آوٹ آف کنٹرول تو ہونٹوں کو کرکے گول
ہونٹوں کو کرکے گول، سیٹی بجاکے بول
—-آل از ویل– کے بھیا آل از ویل

پھر بات ہوگی ، خدا حافظ

http://youtu.be/Hy3rPcoC2vA

Comments

comments

Latest Comments
  1. Rehan F
    -
  2. Muhammad
    -
  3. adnan
    -
  4. Asim
    -
  5. mozan
    -
  6. Mushi Khan
    -
  7. Hammad
    -
  8. Usman Hanif
    -
  9. judy
    -
  10. Muhammad
    -
  11. Rehan F
    -
  12. Rehan F
    -
  13. Rehan F
    -
  14. Raza Abidi
    -
  15. Sapna Sahil
    -
  16. Sapna Sahil
    -
  17. Sapna Sahil
    -
  18. UMER
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.